تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 506 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 506

اور ان کی امیدوں کو سراب ثابت کریں۔ہمارا عمل ایسا ہونا چاہئیے کہ وہ سمجھیں کہ ہماری امید سے بڑھ کر ہمیں ملا نہ یہ کہ ہماری امید ضائع ہو گئی۔بر جماعت میں کچھ نگر در لوگ ہوتے ہیں۔وہ ایک دوسرے کی چغلیاں کرتے ہیں۔مومن کو چغلی سننے سے پر تیز چاہیے اورسن کر یقین کرنے سے تو نکلی اجتناب واجب ہے جو دوسرے کی نسبت عیب بغیر ثبوت کے تسلیم کر لیتا ہے ، خدا تعالئے اس پہ ایسے لوگ مسلط کرتا ہے جو اس کی خوبیوں کو بھی عیب بتاتے ہیں، مگر چاہیئے کہ چینی کرنے والے کو بھی ڈانٹے نہیں بلکہ محبت سے نصیحت کرے کہ اگر آپ کا خیال غلط ہے تو باطنی کے گناہ سے آپ کو بچنا چاہیے۔اور اگر درست ہے تو اپنے دوست کے لئے دعا کریں تا اُسے بھی فائدہ ہو اور آپ کو بھی۔اور عفو سے کام لو کہ خدا تمہارے گناہ بھی معاف کرے۔تم کو مصر فلسطین اور شام کے احمدیوں سے ملنا ہو گا۔ان علاقوں میں احمدیت ابھی کمزور ہے۔کوشش کرو کہ جب تم لوگ ان ممالک کو چھوڑو تو احمدی بلحاظ تعداد کے زیادہ اور بلحاظ نظام کے پہلے سے بہتر ہوں اور تم لوگوں کا نام ہمیشہ دھار کے ساتھ لیں اور کہیں کہ ہم کمزور تھے اور کم تھے۔فلاں لوگ آئے اور ہم طاقتور بھی ہو گئے اور زیادہ بھی ہو گئے اور ان پر رحم کرے اور انہیں جزائے خیر دے مومن کی مخلصاً دعا ہزاروں خزانوں سے قیمتی ہوتی ہے۔۱۳- جمعہ کی پابندی جماعت کے ساتھ خواہ کس قدرہتی تکلیف کیوں نہ ہو ادا کرنے کی اور دن میں کم سے کم ایک نماز اجتماعی جگہ پر پڑھنے کی اگر وہ دور ہو ورنہ جس قدر زیادہ توفیق مل سکے گوشش کرنی چاہئیے اور جماعتوں میں جمعہ کی اور ہفتہ واری اجلاسوں اور نماز با جماعت کی خاص تلقین کرنی چاہیئے۔۱۴۔رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم پر اجتماع کے موقعہ پر دعا فرماتے تھے اللهُم رَبَّ السَّمَواتِ السبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَرَبَّ الأَرْضِينَ السَّيْمِ وَمَا اقْلَلْنَ وَرَبَّ الشَّيَاطِينِ وَمَا امللن وربَّ الرِّيَامِ وَمَا ذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْتَلكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَخَيْرَ أهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَشَرِّ اهْلَهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا اللهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا وَارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَتِبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَ حيب صالحی اَهْلِهَا الينا، یعنی اے ساتوں آسمانوں کے رب اور جن چیزوں پر آسمانوں نے سایہ کیا ہوا ہے اور اے ، توں زمینوں کے رب اور جن کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے اور اے