تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 507
شیطانوں کے رب اور جن کو وہ گمراہ کرتے ہیں اور ہواؤں کے رب اور جن چیزوں کو وہ کہیں سے کہیں اُڑا کر لے جاتی ہیں۔ہم تجھ سے اس بستی کی اچھی چیزوں اور اس کے بسنے والوں کے حسن سلوک اور و چیز بھی اس میں ہے اُس کے فوائد طلب کرتے ہیں اور اس بستی کی بدیوں اور اس کے رہنے والوں کی بدسلوکیوں اور اس میں جو کچھ بھی ہے اس کے نقصانات سے پناہ طلب کرتے ہیں۔اے اللہ ہمارے لئے اس لیستی کی رہائیش کو با برکت کردے اور اس کی خوشحالی سے ہمیں حصہ دے اور اس کے باشندوں کے دل میں ہماری محبت پیدا کہ اور ہمارے دل میں اس کے نیک بندوں کی محبت پیدا کی۔آمین یہ دُعا نہایت جامع اور ضروری ہے۔ریل میں داخل ہوتے وقت کسی شہر میں داخل ہوتے وقت، جہاز میں بیٹھتے اور اس سے اتر تے وقت خلوص دل سے یہ دعا کرلینی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شرارت سے حفاظت کا موجب ہوتی ہے۔۱۵- مصرمیں انگریزی اور فرانسیسی کا عام رواج ہے۔مگر تم عربی سیکھنے جارہے ہوں، پورا عہد کرو کہ عرب سے سوائے عربی کے اور کچھ نہیں بولنا خواہ کچھ ہی تکلیف کیوں نہ ہو۔ورنہ سفر بہ کار جائیگا۔ہاں وہاں کی خواب عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں۔اگر غیر تعلیمیافتہ طبقہ سے زراعت کی اغراض یا اور کسی غرض سے گفتگو کی ضرورت ہو تو خود بولنے کی ضرورت نہیں۔ساتھ ترجمان رکھ لیا۔عربی پڑھ تو پکے ہی ہو۔تھوڑی سی محنت سے زبان تازہ ہو جائے گی۔۱۔اپنے ساتھ قرآن کریم ، اس کے نوٹ ہو درس تم نے لکھے ہیں اور میری شائع شدہ تفسیر رکھ نو کام آئے گی۔یہ علوم دنیا میں اور کہیں نہیں ملتے۔بڑے سے بڑا اہم ان کی برتری کو تسلیم کرے گا اور انشاء اللہ احمدیت کے علوم کا مصدق ہو گا۔-14 ایک منجد ، کتاب الصرف اور کتاب النحو ساتھ رکھو اور جہاز میں مطالعہ کرتے جاؤ کیونکہ لمبے عرصہ تک مطالعہ نہ رکھنے کی وجہ سے زبان میں بہت نقص آجاتا ہے۔هرا شریعیت کا حکم ہے جہاں بھی ایک سے زیادہ آدمی رہیں اپنے میں سے ایک کو امیر مقرر کریں تافتنہ کا سدباب ہو۔استودعك اللهَ وَكَانَ اللَّهُ مَعَكَ أَيْنَمَا كُنتَ۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد