تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 441 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 441

مالک ہے۔اسمیں اسلام اور عیسائیت کے علاوہ PAGANISM کے پیر بھی پائے جاتے ہیں۔اندرون ملک میں بسنے والے قبائل زیادہ تر مسلمان ہیں۔کرسچین کونسل کا اندازہ ہے کہ اس ملک میں عیسائی پانچ فیصد سے بھی کم ہیں۔کیا آزاد سیرالیون میں مغربی افریقہ کے دو سر آزاد مکوں کی طرح اسلام کی آغوش میں چلا جائے گا ؟۔۔۔را سی طرح گھانا میں بھی جماعت احمدیہ سرگرم عمل ہے۔مگر سیرالیون میں اسکی کوشش زیادہ نمایاں ہے۔گھانا کے شمالی علاقے کے لوگ نہیں ہیں اسلئے وہاں تھوڑی سی کوشش بھی اسلام کو وسیع پیمانے پر پھیلا نیکا و جیب ہو سکتی ہے۔نائیجیریا میں اسلام کی طاقت زیادہ ہے اور وہاں اسلام بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔یورڈ بہ نسل کے لوگ جنہوں نے ایک صدی قبل عیسائیت کو خوش آمدید کہا تھا۔اب بڑی تیزی سے اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔صرف ابادان ، شہر میں ہی تقریبا چھ مد مساعد پائی جاتی ہیں۔شمالی نائیجیریا میں چہ پینا کی انتہائی کوشش کے باوجود اسلام کی طاقت ناقابل تسخیر دکھائی دیتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ فریج مغربی افریقہ سیرالیون اور مغربی نائیجیریا میں اسلام عیسائیت کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ترقی کر رہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام ہمہ گیر اجتماعیت کا حامی ہے۔اور افریقین لوگ اس قسم کی اجتماعیت کے شدت سے دلدادہ ہیں۔اسلامی تعلیم میں اخوت کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔رنگ ونسل کی کوئی تمیز نہیں۔علاوہ ازیں اسلام تعدد ازدواج کی بھی اجازت دیتا ہے۔لہذا لوگ اس کو پسند کرتے ہیں۔اور بڑی آسانی سے اس کی آغوش میں پہلے جاتے ہیں۔اسلام کے نزدیک امیر و غریب اور ایک متمدن شہری اور بادیہ نشین میں کوئی فرق نہیں بحیثیت انسان سب ایک ہیں اور یکساں سلوک کے مستحق۔یر تخلاف اس کے عیسائیت ان چیزوں کو پیش تو کرتی ہے لیکن عمل اس کا ان کے بالکل برعکس ہے۔برطانوی دور حکومت میں یہ باور کیا جاتا تھا کہ افریقہ آہستہ آہستہ عیسائیت کی آغوش میں آجائیگا۔مگر اب افریقن باشندے اپنے خیالات انداز فکر اور اندانی ترسیت کے لحاظ سے بالکل آنداد ہیں۔اب وہ جو مذہب چاہی اختیار کر سکتے ہیں۔ان حالات میں افریقہ میں عیسائیت کے پہنچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔سوائے اس کے کہ خود افریقہ کے باشندے اپنی ہمت سے چرچ کو سنبھال لیں۔لے ۹ - نائب وزیر اعظم سیرالیون کی ایک تقریہ :- " جماعت احمدیہ کا وجود اس ملک میں اسلام کے لئے ایک بہت بڑی طاقت کا موجب ہے۔اس جماعت نے اسلام کی جس طرح خدمت کی ہے۔صدیوں سے کسی نے نہیں کی۔جماعت کا لٹریچر اسلام سے بحوالہ رسالہ انصار الله ربوہ جولائی ۱۶ء ص ۲-۲۳ ہے