تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 93 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 93

مطالبہ سادہ زندگی می مستقیات اس دور میں حضور نے مطالبہ سادہ زندگی میں کچھ سلفیات فرادی مثلاً حضور نے اجازت دے دی کہ عیدوں کی طرح جمعہ کو بھی دو کھانے کھائے جا سکتے ہیں۔اسی طرح حضور نے یہ پابندی بھی اُٹھا دی کہ اگر اپنا ہی کوئی احمدی دوست مہمان ہو تو دسترخوان پر میزبان صرف ایک ہی کھانا کھائے اب حضور نے اجازت دے دی کہ اگر کوئی ایسا مہمان ہو جس کے لئے ایک سے زائد کھانے پکائے گئے ہوں تو اس صورت میں خود بھی دو کھانے کھانا جائز ہوں گے مگر شرط یہ ہے کہ کوئی غیر مہمان ہو۔یہ نہ ہو کہ اپنے ہی رشتہ دار بغیر کسی خاص تقریب کے اکٹھے ہوں اور اُن کے لئے (جمعہ کے استثناء کے علاوہ) ایک سے زائد کھانے تیار کر لئے جائیں اور خود بھی دو دو کھانے کھالئے بھائیں۔قبل ازیں رنے حضور ایک استثنار گذشتہ سالوں میں کر چکے تھے اور وہ یہ کہ رسمی اور حکام کی دعوتوں میں ایک سے زیادہ کھانے کھانا یا کھلانا جو ملک کے رواج کے مطابق ضروری ہوں جائز رکھے گئے بیلے مستقل وقف کی تحریک مجیسا کہ پہلے بیان ہوا ہےکہ حضورنے ابتدا فرار جرات کے سامنے صرف اتین سال کے وقف کرنے کی تحریک فرمائی تھی لیکن کام کی وسعت کے پیش نظر مار دسمبر ۱۹۳۶ ء کو مستقل وقف زندگی کی تحریک کی اور ساتھ ہی وضاحت فرمائی کہ آینده جو لوگ اپنے آپ کو وقف کریں وہ یہ سمجھ کر کریں کہ اپنے آپ کو فتنا سمجھیں گے اور جس کام پھر اُن کو لگایا جائے گا اس پر محنت ، اخلاص اور عقل وعلم سے کام کریں گے۔عقل اور علم کا اندازہ کرنا تو ہمارا کام ہے مگر محنت ، اطاعت اور اخلاص سے کام کا ارادہ ان کو کرنا چاہیے اور دوسرے یہ بھی خیال کر لینا چاہیے کہ وقف کے یہ معنے نہیں کہ وہ خواہ کام کے لئے موزوں ثابت ہوں یا نہ ہوئی ہم ان کو علیحدہ نہیں کریں گے یا سزا نہیں دیں گے۔صرف رہی اپنے آپ کو پیش کرے جو سرا کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں۔جن قوموں کے افراد میں سزا برداشت کرنے کی طاقت نہیں ہوتی وہ ہمیشہ بلاک ہی ہوا کرتی ہیں۔صحابہ کو دیکھو وہ بعض اوقات ضرورت سے زیادہ سزا برداشت کرتے تھے اور خود بخود کرتے تھے۔۔۔۔پس وقت کرنے والوں کے لئے ان پانچوں اوصاف کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ سزا برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں اور بعد میں یہ نہ کہیں کہ اُس وقت ہمیں نوکری مل سکتی تھی۔پس وہی آگے آئے جس کی نیت یہ ہو کہ میں پوری کوشش ه " الفضل " ر فروری ۱۹۳۵ و صفحه ۲-۹۳