تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 540
تاریخ احمد بہت جلد ؟ ۵۲۶ کے لئے دونوں کام کیجئے"۔احرار اس پان سو کی شرط پر بگڑ گئے اور چند روز کے بعد انہوں نے پارلیمنٹری بورڈ سے استعفیٰ دے دیا۔یوں مسلم لیگ اور احرار کا عارضی اتحاد ہمیشہ کے لئے ختم ہو گیا - 22 سر سکند رپارٹی کا سلوک مجلس احرار سے سر سکندر حیات اور ان کے رفته و ابھی تک احرار کو کسی نہ کسی طرح اپنے ساتھ چپکائے ہوئے تھے مگر مسلمانان پنجاب کی بد قسمتی سے میاں سر فضل حسین صاحب کا ۹ / جولائی ۱۹۳۶ء کی رات انتقال ہو گیا اور یونینسٹ پارٹی کے اندر وہ باہمی چپقلش بھی ختم ہو گئی جو مدت سے سر سکندر اور میاں صاحب موصوف کے درمیان چلی آرہی تھی۔اس لئے سکندرحیات خان کے لئے احرار سے راہ ورسم پیدا کرنے کی ضرورت باقی نہ رہی اور وہ ۲۲/ جولائی ۱۹۳۳ء کو یونینسٹ پارٹی کے لیڈر منتخب کر لئے گئے۔چنانچہ چودھری افضل حق صاحب لکھتے ہیں۔” جب میاں صاحب فوت ہوئے تو سر سکندر کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا۔پہلے تو وہ لیگ سے وابستہ اس لئے ہو گئے تھے کہ مسلمانوں میں میاں صاحب کا کامیاب مقابلہ ہو سکے۔ان دنوں احرار سے دلبستگی کی بظاہر وجہ یہی تھی لیکن اب انہیں آئینی کامیابی کے لئے میدان صاف نظر آیا اور مسٹر جناح کو دھتا دیا اور احرار کو بھی ٹھینگا دکھایا "۔انتخابات ۱۹۳۷ء میں شکست فاش سر سکندر حیات خان اور ان کی یونینسٹ پارٹی کی بے رخی کے باوجود احراری لیڈر سمجھتے تھے کہ عوام کا حافظہ کمزور ہو چکا ہے اور مسجد شہید گنج کے واقعات زہنوں سے اتر چکے ہیں۔اس زعم میں وہ ۱۹۳۷ء کے انتخاب میں لنگر لنگوٹ کس کر باہر نکل آئے اور اپنے مخالف امیدواروں کو ”مرزائی " یا " مرزائی نواز » مشہور کر کے ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنے لگے جیسا کہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے اہلحدیث " میں لکھا۔احرار کے جلسے میں جہاں اور باتوں کا ذکر آتا ہے وہاں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جو امیدوار مرزائی ہویا مرزائی نواز ہو اسے ووٹ نہ دو۔مرزائی کی تعریف تو ظاہر ہے کہ جو شخص مرزا قادیانی کو مسیح موعود سمجھے۔ہاں مرزائی نواز کی جامع مانع تعریف کی ضرورت تھی اس لئے کہا گیا۔خواہ کوئی مولوی مسجد میں مرزائیوں کا رد کرے۔جب تک وہ یہ نہ کہے کہ ہم احرار کے ساتھ ہیں۔اگر چہ وہ مرزائیوں کو کافر بھی کے تاہم وہ مرزائی نواز ہے (سامعین جلسہ چوک کو بڑھا۔۔۔احرار پارٹی اپنے مخالف رائے لوگوں کو اسلام سے خارج کہتی ہے۔ہم کہتے ہیں کہ احرار اپنے اعمال قبیحہ کی وجہ سے انسانیت سے بھی خارج