تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 509 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 509

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۴۹۵ صاحب کی طرف سے عدالت عالیہ لاہور میں اس غیر منصفانہ فیصلہ کے ایسے حصوں کے خلاف جن میں سلسلہ احمدیہ کی توہین کی گئی تھی۔نگرانی دائر کی گئی اور شیخ بشیر احمد صاحب بی۔اے ایل ایل بی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ اس مقدمہ کے پیرو کار مقرر کئے گئے۔مقدمہ کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مشہور قانون دان ڈاکٹر سرتیج بہادر سپرد بیرسٹرایٹ لاء الہ آباد ہائیکورٹ و سابق ممبر وائسرائے کو نسل اس مقدمہ میں پیروی کے لئے بلائے گئے اور سلسلہ کے بہت سے بزرگ اور مخلص اصحاب اور کارکن رات دن نہایت محنت سے کام کرتے رہے۔آخر / نومبر ۱۹۳۵ء کو آنریبل مسٹر جسٹس کولڈ سٹریم جج عدالت لاہو ر نے اس نگرانی کا فیصلہ کیا جس میں مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے بہت سے ایسے فقرے قلم زن کر دیئے جو سلسلہ احمدیہ اور بزرگان سلسلہ کی توہین کا موجب تھے۔نیز مسٹر کھوسلہ کے فیصلہ کے خلاف سخت ریمارکس دیئے اور لکھا کہ ” مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ کیوں ایسے جملوں کو قلمزد کرنے میں اس اختیار کا استعمال نہ کیا جائے جو اگر چہ شہادت پر مبنی ہیں لیکن وہ کسی شخص کے کیریکٹر پر حملہ ہیں یا امور زیر تنفیح سے انہیں کوئی واسطہ نہیں اور ایک عدالت نے خواہ مخواہ اپنا راستہ چھوڑ کر بے ضرورت انہیں اپنے فیصلہ کا حصہ بنا لیا ہے۔۔۔۔فیصلہ زیر بحث میں بعض جگہ ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جن سے شبہ ہوتا ہے کہ آیا فاضل جج نے پورے طور پر منصفانہ نگاہ ت معاملہ پر غور بھی کیا ہے (یا نہیں) اس کا بہت سا حصہ مبالغہ آمیز ہے یہ بات بعض ان جملوں سے عیاں ہو جاتی ہے جن پر اعتراض کیا گیا ہے مثلاً فیصلہ کے ابتداء میں جہاں جج نے بعض باتیں بیان کی ہیں جو ان کی رائے میں امور زیر تنقیح سے تعلق رکھتی ہیں جج نے قادیانی مذہب کے متعلق "بدعتی " کا لفظ استعمال کیا ہے۔قادیانیوں کے عقائد کی خوبیاں یا نقائص اس مقدمہ میں عدالت کے زیر غور نہ تھے اور نہ ہو سکتے تھے۔پس اس قسم کی زبان کا استعمال افسوسناک ہے "۔اس مقدمہ میں شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہور ، مرزا عبدالحق صاحب پلیڈر گورداسپور مولوی فضل دین صاحب پلیڈ ر قادیان چوہدری اسد اللہ خاں صاحب بیرسٹرایٹ لاءایم ایل سی لاہور جناب پیراکبر علی صاحب ایڈووکیٹ ایم ایل سی فیروزپور ، مسٹر سلیم صاحب بیرسٹر لاہور مولوی غلام محی الدین صاحب قصوری اور ڈاکٹر سرتیج بہادر سپرد الہ آباد کی سعی اور محنت قابل ۳۷۷ شکریہ وامتنان تھی۔حکومت پنجاب کا خفیہ سر کلر اسی زمانہ میں جبکہ جماعت احمدیہ کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا حکومت پنجاب نے ایک خفیہ سرکلر جاری کیا کہ احمدی مشتبہ لوگ ہیں ان کی نگرانی رکھی جائے اس خفیہ سرکلر کا پتہ کس طرح لگا؟ اس بارے میں سید نا حضرت