تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 469 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 469

جلد ۶ ۴۵۵ " بری کر دیئے گئے اور دوسروں کو سزا دے دی گئی۔اپیل ہوئی تو جج نے فیصلہ میں لکھا کہ مقدمہ کی شہادتوں کے مطابق اصل مجرم تو چوہدری ظہور احمد کو ظاہر کیا گیا ہے لیکن اسے مجسٹریٹ نے بری کر دیا اور دوسروں کو سزا دے دی۔نیز استغاثہ کے ایک اہم گواہ کی نسبت لکھا۔” HE IS A HOPELESS LIAR یعنی وہ قطعی طور پر جھوٹا ہے۔احراری حلقوں سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے ذمہ سالانہ جلسہ میں حضور کی حفاظت کا انتہائی نازک اور پیچیدہ انتظام بھی تھا مگر آپ نے اس کام کو ایسی عمدگی سے انجام دیا کہ کسی کو آخر وقت تک یہ علم نہ ہو سکا کہ حضور کس راستہ سے جلسہ گاہ میں تشریف لے جائیں گے۔سٹیج پر ٹکٹوں کا انتظام اسی وقت سے جاری ہوا۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی بیدار مغزی اور فراست اور تدیر نے دشمن کی بہت سی چالیس ناکام بنا دیں۔مرکزی پریس کی خاموشی اگر چہ بیرونی احمد یوں کی طرف سے متواتر اطلاعیں آرہی تھیں کہ مخالفین مرکز احمدیت میں بڑا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں مگر سلسلہ احمدیہ کا مرکزی پریس اس بارے میں بالکل خاموش رہا کہ جماعت میں تشویش پیدا نہ ہو۔احمدی حضور کی خدمت میں لکھتے کہ یہاں فتنہ کا زور بڑھ رہا ہے لیکن "الفضل " میں اس کا کچھ بھی ذکر نہیں ہو تا مگر حضور ان کو یہی جواب دیتے کہ آپ لوگ صبر سے کام لیں اور ہم پر اعتبار کریں کہ سلسلہ کی حفاظت کے لئے جو کچھ ہم کر رہے ہیں ٹھیک ہے غرض کہ ایک وقت تک نہ تو جماعت احمدیہ کی طرف سے کوئی کارروائی ہوئی اور نہ حکومت نے جماعت کو کوئی اطلاع دی۔مولوی فرزند علی صاحب کی کمشنر اسی دوران میں یہ واقعہ ہوا کہ خان صاحب حضرت مولوی فرزند علی صاحب (ناظر امور صاحب لاہور ڈویژن سے ملاقات عامہ کو کمشنر لاہور ڈویژن کی چٹھی ملی کہ مجھے ایک ضروری بات کے لئے کسی وقت آکر میں۔چنانچہ حضرت مولوی صاحب نے شملہ میں ۱۷/ ستمبر ۱۹۳۴ء کو ان سے ملاقات کی۔جس کی تفصیل حضرت مولوی صاحب کے الفاظ میں یہ ہے کہ پوچھنے لگے کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ احرار لوگ قادیان میں وسط اکتوبر میں ایک بڑا جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے پوسٹر نکالا ہے۔میں نے کہا مجھے پوسٹر کا تو علم نہیں یہ میں نے بہت عرصہ ہوا ہے سنا تھا کہ احرار نے جلسہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔مگر اس بات کی طرف صاحب بہادر کو توجہ دلائی کہ یہ محض ان لوگوں کی شرارت ہے ورنہ قادیان میں جلسہ کرنے کے کوئی معنی نہیں ہیں۔کہنے لگے کہ یہ تو میں سمجھتا ہوں کہ احرار کا ارادہ شرارت کا ہی ہو گا۔مگر ہم کس طرح کسی گروہ کو مذہبی تبلیغ کرنے سے