تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 402 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 402

تاریخ احمدیت جلد ۶ ۳۸۸ نہیں۔اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ان کے کفر کی اور ہی وجوہات ہیں۔انگریزوں کے خلاف تو یہ ضرور ہی جنگ کریں گے جیسا کہ ان کے ارادے ہیں۔ان کی عورتیں، بچے بوڑھے ، چھوٹے اور بڑے بندوقوں اور تلواروں اور پستولوں کے لائسنس لے رہے ہیں اور مشق کر رہے ہیں ان کی عورتیں نشانہ بازی کرتی ہیں۔مرزائیوں کو معلوم ہے کہ گورنمنٹ مسلمانوں سے ڈر کر ہمارا ساتھ چھوڑ دے گی۔اس وقت یہ لوگ فور آمیدان جنگ میں کود پڑیں گے۔میرے نزدیک ان کے کفر کی وجہ یہ ہے۔ایک اور وجہ مرزائیوں کے کفر کی یہ ہے کہ محمد کے تو قائل ہیں مگر رسول اللہ کے منکر احمدی اپنی سیاسی طاقت کو بڑھا کر اپنی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ہماری اور گورنمنٹ کی سیاسی طاقت کو یہ آہستہ آہستہ چھین رہے ہیں۔گورنمنٹ بے وقوف ہے اسے سمجھ نہیں آتی۔ہم نے ان کی طاقت کو دبانا اور سیاسی قوت کو تباہ کرنا ہے۔ہم نے ایک سال کے لئے عہد کر لیا ہے کہ نہ چماروں کو نہ ہندوؤں اور سکھوں کو نہ عیسائیوں کو تبلیغ کریں گے اور نہ ان کے پاس جائیں گے۔صرف استیصال مرزائیت کریں گے۔اس کام کے لئے احرار اسلام نے شعبہ تبلیغ الگ کرایا ہے۔جس کے سیکرٹری مولوی داؤد صاحب غزنوی۔۔۔۔۔اور صدر میں ہوں۔اب یہ کام ہم نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔انشاء اللہ وہ دن نزدیک ہیں کہ مرزا محمود جیل میں ہو گا اور جیل خانہ کی ہوا کھائے گا۔ختم نبوت کی وجہ سے اس لئے ان کو کا فر جانتا ہوں کہ اب تو خواہ رسول آئے خواہ کتا آئے دونوں برابر ہیں۔ایک ہندو نے مجھ سے سوال کیا کہ جب نبوت کا دروازہ کھلا ہے تو مہاتما گاندھی نبی کیوں نہیں ہو سکتے۔کیا انہوں نے نبیوں اور رسولوں والے خصائل اور اخلاق کا نمونہ نہیں دکھایا۔میں نے اس ہندو کو کہا کہ واقعی تمہار ا سوال درست او روزنی ہے۔اب ہم نے قادیان میں جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔۔۔اور مرزائیوں کو مٹانے کا پکا عہد کر لیا ہے۔تم جماعت بندی کرد - اپنی سیاسی طاقت کو بڑھاؤ تاکہ ہم ان کا مقابلہ کر سکیں"۔