تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 207 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 207

تاریخ احمدیت جلد ۶ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس نظریہ کا اظہار فرمایا تھا کہ اردو زبان اس زمانہ میں تکمیل اشاعت اسلام کا بہترین ذریعہ ثابت ہونے والی ہے چنانچہ حضور نے اپنی کتاب " تحفہ گولڑویہ " میں تحریر فرمایا۔حسب منطوق آیت قل يايها الناس انى رسول الله اليكم جميعا۔آنحضرت ا الله کے دو سرے بعث کی ضرورت ہوئی اور ان تمام خادموں نے جو ریل اور تار اور اگن بوٹ اور مطابع اور احسن انتظام ڈاک اور باہمی زبانوں کا علم اور خاص کر ملک ہند میں اردو نے جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں ایک زبان مشترک ہو گئی تھی۔آنحضرت ﷺ کی خدمت میں بزبان حال درخواست کی کہ یا رسول اللہ ہم تمام خدام حاضر ہیں اور فرض اشاعت پورا کرنے کے لئے بدل وجان سرگرم ہیں۔آپ تشریف لائے اور اس اپنے فرض کو پورا کیجئے کیونکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ میں تمام کافہ ناس کے لئے آیا ہوں اور اب یہ وہ وقت ہے کہ آپ ان تمام قوموں کو جو زمین پر رہتی ہیں قرآنی تبلیغ کر سکتے ہیں اور اشاعت کو کمال تک پہنچا سکتے ہیں اور اتمام حجت کے لئے تمام لوگوں میں دلائل حقانیت پھیلا سکتے ہیں۔اسی طرح حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو یقین کامل تھا کہ چونکہ اس زمانہ کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر عربی کے بعد اردو میں الہام زیادہ کثرت سے ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس آیت وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومه الخ بود ناقل) کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ MA- آئندہ زبان ہندوستان کی اردو ہو گی اور دوسری کوئی زبان اس کے مقابل پر نہیں ٹھر سکے گی " - 1 اردو زبان سے اس والہانہ تعلق اور گہرے ربط ہی کا نتیجہ تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کو اردو کی خدمت کرنے والوں سے بہت محبت تھی۔دوسری جانب ملک کے ادبی حلقوں میں بھی آپ خاص وقعت و عظمت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور بلند پایہ اردو ادیب اور صحافی آپ سے مراسلت کرنا اور ملاقات کرنا اپنے لئے موجب فخر سمجھتے تھے چنانچہ مولانا شوکت علی مولانا محمد علی جو ہر شمس العلماء خواجہ حسن نظامی صاحب دہلوی، مولانا سید حبیب مدیر "سیاست" مولانا غلام رسول صاحب مهر مولانا عبد المجید سالک مدیر انقلاب ، سید عبد القادر صاحب ایم۔اے پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور علامہ احسان اللہ خاں تاجور سید عبد القدوس صاحب ہاشمی ندوی ایم۔اے مدیر رسالہ "ندیم گیا' علامہ نشی عاشق حسین۔۔۔۔۔سیماب اکبر آبادی ، جناب منشی محمد عمر شوکت تھانوی ، مرزا فرحت اللہ بیگ منشی محمد الدین فوق مورخ کشمیر انیس احمد عباسی ایڈیٹر "حقیقت" لکھنئو ، حکیم محمد یوسف حسن ایڈیٹر نیرنگ خیال " لاہور مولانا صلاح الدین احمد صاحب (مدیر ادبی دنیا) و قار انبالوی خان بہادر میرزا عبد الرحمن چغتائی، سید ابو ظفر نازش رضوی سے آپ کے مراسم بھی تھے اور خط و کتابت بھی۔اور ان