تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 139 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 139

تاریخ احمدیت جلده کے عربی جریدہ ” البیان” نے اپنی ۶ / مئی ۱۹۳۳ء کی اشاعت میں امریکہ میں اسلام" کے عنوان کے تحت لکھا۔معزز و محترم مولانا صوفی مطیع الرحمن صاحب جو ہندوستان کی جماعت احمدیہ کی طرف سے شمالی امریکہ میں دین اسلام کے مبلغ ہیں گراؤنڈ ر پیڈس میں تشریف لائے مقامی مسلمانوں نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔آپ اگر چہ یہاں صرف چند دن قیام پذیر رہے مگر ان دنوں میں آپ دعوت اسلامی کی نشر و اشاعت کے لئے سرگرم عمل رہے آپ نے مسلمانوں اور امریکنوں کے بہت سے اجتماعات میں خطبات پڑھنے سننے والوں پر آپ کے وعظ و تذکیہ نے نہایت گہرا اثر کیا یہ سب کچھ آپ کے تجر علمی وسعت معلومات اور کثرت مطالعہ کا نتیجہ ہے۔۔۔۔۔۔۔ان نوں مولانا موصوف اور ایک عیسائی امریکن مبلغ کے درمیان پانچ گھنٹے تک ایک مناظرہ بھی ہوا۔جس میں الاستاذ صوفی مطیع الرحمٰن صاحب اپنے بیج قاہرہ اور دلائل باہرہ کے رو سے نمایاں طور پر کامیاب رہے۔فریق مخالف آپ کے دلائل کا قطعا رد نہ کر سکا " - 1 ۱۳۲۵ مبلغین کی آمدو روانگی اس سیال مرکز سے حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد اور مولوی حکیم فضل الرحمن صاحب ۱۲ فروری ۱۹۳۳ء کو بالترتیب انگلستان اور مغربی افریقہ میں تبلیغ کے لئے روانہ ہوئے۔Bal حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے ۱۲ / مارچ ۱۹۳۳ء کو امام مسجد لندن حضرت خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سے مشن کا چارج لیا۔خان صاحب اسی تاریخ سے آسٹریا کے راستہ عازم ہند ہو گئے۔اور ۱۰/ اپریل ۱۹۳۳ء کو قادیان تشریف لے آئے۔سول اینڈ ملٹری گزٹ (۲۰/ مارچ ۱۹۳۳ء) نے اس تبادلہ پر لکھا۔ہمیں ہندوستان میں لنڈن مسلم مشن کے کام سے ہمیشہ بہت دلچسپی رہی ہے گزشتہ چند سالوں سے پٹنی میں واقع عظیم الشان مسجد تبلیغ اسلام کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کی اہمیت کا یہ ایک بین ثبوت ہے کہ اس کے موجودہ امام خان صاحب مولانا فرزند علی صاحب کی روانگی اور ان کے بعد مقرر ہونے والے امام مولانا عبد الرحیم صاحب درد کے وہاں پہنچنے کی خبر رپوٹر نے ایک خاص کیبل گرام کے ذریعہ دی ہے اگر چہ مولانا فرزند علی صاحب سے ہمیں ذاتی طور پر واقفیت حاصل نہیں ہے لیکن وہ لوگ جو ان کی امامت کے زمانہ میں مسجد بیٹی میں گئے ہیں ان کا بیان ہے کہ آپ ایک عالم اور متقی انسان ہیں اور یہ تو مشہور عام بات ہے کہ انہوں نے اپنا اثر و رسوخ اس جماعت کے دوسرے مبلغین کی طرح جس کے ساتھ ان کا تعلق ہے ہمیشہ صحیح طور پر استعمال کیا ہے آپ ان مسلمان نوجوانوں کو جو انگلینڈ میں زیر تعلیم