تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 140 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 140

تاریخ احمدیت۔جلده ہیں ان خطرناک اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے جو زبان زد خلائق ہیں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔مولوی عبدالرحیم صاحب درد جو ان کی جگہ گئے ہیں پنجاب میں ایک مشہور ہستی ہیں۔اور ان کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف انہی کالموں میں تھوڑا ہی عرصہ ہوا کیا جا چکا ہے "۔محترم حکیم فضل الرحمن صاحب جو حضرت درد صاحب کے ساتھ قادیان سے روانہ ہوئے تھے۔۴/ اپریل ۱۹۳۳ء کو گولڈ کوسٹ میں وارد ہوئے اور ۱۲/ اپریل ۱۹۳۳ء کو مولوی نذیر احمد صاحب مبشران کو چارج دے کہ 11 مئی ۱۹۳۳ء کو بمبئی پہنچے اور ۱۵/ مئی ۱۹۳۳ء کو دار الامان میں تشریف لائے۔Bal rrr اندرون ملک کے مشہور مناظرے اس سال کے بعض مشہور مناظرے یہ ہیں۔مباحثہ مٹاری (سندھ) (۳۰/ جنوری تا ۱۲ فروری ۱۹۳۳ء) حافظ مبارک احمد صاحب جماعت احمدیہ کی طرف سے مناظر تھے اور مولوی عبدالحق صاحب غیر احمدیوں کی طرف سے۔آخری دن ابھی فریقین نے ایک ایک تقریر ہی کی تھی کہ بہت بڑا ہجوم حافظ صاحب اور ایک احمدی پر (جو اس وقت موجود تھے) ٹوٹ پڑا اور دونوں کو سخت زدو کوب کیا۔آخر جب شرفا حملہ آوروں پر غالب آگئے اور حافظ صاحب کو بھی ہوش آیا تو انہوں نے دریافت کیا کہ آپ لوگوں کے مولوی صاحبان کہاں ہیں اس پر بتایا گیا کہ وہ بھاگ گئے ہیں۔آخر حافظ صاحب نے دعا کی کہ الٹی تو ان لوگوں کو ہدایت دے ہمیں ان سے کوئی شکایت نہیں ان لوگوں نے جو کچھ کیا ہے وہ بے سمجھی میں کیا ہے۔aa - مباحثہ شامپور: (ضلع رنگ پور بنگال) (۸/ فروری ۱۹۳۳ء) یہاں مولوی ظل الرحمن صاحب احمدی مناظر نے صبح سات بجے سے چھ بجے شام تک مختلف غیر احمدی علماء سے مباحثہ کیا۔مناظرہ کے معا بعد ایک معزز نوجوان داخل سلسلہ احمدیہ ہوئے۔مناظره مانانوالہ : ( مارچ / فروری ۱۹۳۳ء) یہ مناظرہ مولوی دل محمد صاحب مبلغ سلسلہ نے کیا۔اور غیر احمدی عالم کو تینوں عنوانوں پر جو مقرر تھے بحث کر کے لاجواب کر دیا۔غیر احمدی بلکہ غیر مسلم بھی احمدی مناظر کے دلائل سے متاثر ہوئے اور علی الاعلان احمدیت کے غلبہ کا اقرار کیا۔مباحثہ نور محل: (۲/ مارچ تا ۴ / مارچ ۱۹۳۳ء) احمدی مبلغ ماشہ محمد عمر صاحب فاضل نے آریوں کے مناظر سوامی اور انند سے " موجودہ دید الہامی کتاب ہے " کے موضوع پر مباحثہ کیا اور جب ویدوں سے بعض الزامی جوابات پیش کئے تو آریوں میں کھلبلی سی مچ گئی۔مناظرہ پاک پین: (۴/ مارچ ۱۹۳۳ء) سجادہ نشین صاحب کے مکان پر چوہدری غلام احمد