تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 614 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 614

تاریخ احمدیت۔جلده -0 602 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمد به کے سامنے رکھنا۔اس کام میں بھی ایسوسی ایشن نہایت مفید بلکہ کامیاب مدد دے سکتی ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ ایسا کرے گی۔چونکہ کانفرنس عملاً بند پڑی ہے۔بعض طلباء جن کو کتابوں وغیرہ کی امداد دی جاتی تھی۔حیران پھر رہے ہیں۔اسی طرح اور کئی مستحقین بے سرو سامانی کی حالت میں ہیں۔ان کی مالی امداد کرنا۔اس بارہ میں بھی ایسوسی ایشن اچھا کام کر سکتی ہے۔اور انشاء اللہ کرے گی۔سردست طلباء کی فوری ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے تین سو کی رقم اپنی طرف سے منظور کی ہے۔جس سے مستحق طلباء کو امداد دی جائے گی۔اس کے لئے مولوی عبد الاحد صاحب۔مسٹر غلام نبی صاحب گلکار - مولوی عبداللہ صاحب وکیل خواجہ صدر الدین صاحب اور میر مقبول شاہ صاحب کی سب کمیٹی میں تجویز کرتا ہوں۔اگر ان میں سے کسی کو اس سب کمیٹی میں کام کرنا منظور نہ ہو۔تو باقی ممبر مل کر کام کریں اور فورا مستحق طلباء کی درخواستوں پر غور کر کے کتب وغیرہ کی امداد دیں۔مولوی عبد الاحد صاحب ہمارے مبلغ ہیں اور سیاسی کاموں سے الگ رہتے ہیں۔لیکن چونکہ یہ کام سیاسی نہیں۔بلکہ تعلیمی اور تمدنی ہے۔میں نے اس کمیٹی میں ان کو ممبر مقرر کیا ہے۔آخر میں میں پھر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ قانون کے اندر رہ کر استقلال سے کام کریں۔جس طرح رات ہمیشہ نہیں رہتی۔آپ لوگوں کی تکالیف بھی ہمیشہ نہیں رہیں گی۔آخر کامیابی کا دن چڑھے گا۔اور وہ دن انہی کے لئے مبارک ہو گا۔جنہوں نے اس وقت قومی کام کے لئے قربانیاں کی ہیں۔دوسرے لوگوں کا مونہہ اس دن کالا ہو گا۔اور اپنی شرمندگی اور ندامت کو چھپانے کا کوئی ذریعہ انہیں نہیں ملے گا۔پس اے بھائیو ! ہمت کرو اور صبر سے کام لو۔اور استقلال سے قانون کے اندر رہتے ہوئے کام کرتے چلے جاؤ کہ خدا تعالی کی مدد ظالم کے ساتھ نہیں۔بلکہ مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے۔اپنی بے بی اور بے کسی کو نہ دیکھو۔اپنے خدا کی طرف دیکھو۔جو بے بسوں اور بے کسوں کا یار ہے۔وہ خود آپ کے لئے لوگوں کے دلوں میں ہمدردی پیدا کر دے گا۔اور غیب سے نصرت کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔جو بات آج ناممکن نظر آتی ہے کل کو ممکن ہی نہیں آسان نظر آئے گی۔آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں۔کل اسے کھیل سمجھیں گے۔میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد انشاء اللہ کروں گا۔اور میں اس وعدہ پر قائم ہوں۔اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت دے گا۔واخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين۔خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان