تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 613 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 613

جلده 601 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ اسمبلی بھلی یا بری جلد بننے والی ہے۔بعض ساتھی بعض حکام سے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔کہ ووٹروں کی فہرست ایسی بنوائیں۔کہ جس سے ان کی پارٹی کو طاقت حاصل ہو جائے۔آپ کو چاہئے کہ اس کا تندہی اور عظمندی سے مقابلہ کریں۔اور اپنے ووٹروں کی لسٹ مکمل کروائیں۔تاکہ اگر اسمبلی پر قبضہ کرنے کی تجویز ہو۔جو میرے نزدیک ضروری ہے۔تو آپ ایسا کر سکیں۔ورنہ اگر کانفرنس نے اسمبلی پر قبضہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔تو ووٹروں کی فہرست کے نقائص کی وجہ سے آپ لوگ زیادہ ہو کر بھی کم نظر آئیں گے۔۔۔۔چھٹی بات آپ کے آئندہ پروگرام میں یہ ہونی چاہئے۔کہ جن حکام نے قانون شکنی کر کے ظلم کیا ہے۔ان کے خلاف کارروائی کریں۔میرے نزدیک ہر جگہ تحقیقاتی کمیٹیاں مقرر ہو جانی چاہئیں۔جو گواہیاں لے کر ظالم حکام کے خلاف مصالح جمع کریں۔جب یہ مواد جمع ہو جائے۔ہم انشاء اللہ لائق وکلاء سے مشورہ لے کر جہاں جہاں حکام پر مقدمات چلائے جاسکیں گے۔مقدمات چلا ئیں گے۔اگر اس طرح ہم بعض حکام کو سزا دلوانے میں کامیاب ہو گئے۔تو ایک تو حکام کے ظلم کا ثبوت مل جائے گا۔دوسرے آئندہ کے لئے حکام کو ظلم کرنے کی جرأت باقی نہ رہے گی۔یہ تو میرے نزدیک آپ لوگوں کے لئے موجودہ حالات میں بہترین پروگرام ہے۔جو کام ہمیں کرنا چاہئے۔اور ہم انشاء اللہ اسے کریں گے۔وہ یہ ہے۔باہمی جھگڑوں کی وجہ سے عوام اور خواص دونوں کو کشمیر کے معاملہ سے دلچسپی نہیں رہی۔ہمارا سب سے پہلا کام یہ ہونا چاہئے کہ حکمت عملی سے اس طرف پھر لوگوں کی توجہ پھیری جائے۔تا اس بارے میں مسلمانوں کی متفقہ آوازاٹھے۔سول نافرمانی کی وجہ سے حکومت کی ہمدردی جاتی رہی ہے۔حالانکہ عوام میں سے اکثر و خاص میں سے بھی بعض اس تحریک کے مخالف تھے۔پس چاہئے کہ حکومت کا نقطہ نگاہ پھر درست کیا جائے۔گو یہ کام موجودہ حالات میں بہت مشکل ہے۔لیکن مشکل کام بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہو جاتے ہیں۔ہمیں اس طرف سے مایوس نہیں ہونا چاہئے اور میں خیال کرتا ہوں کہ صبرو استقلال سے کام لیتے ہوئے اگر صد رو دیگر عہدہ داران کشمیر ایسوسی ایشن نے جد وجہد کو جاری رکھا۔تو وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ تعالٰی۔انگلستان و دیگر ممالک میں پھر اس مسئلہ کی طرف لوگوں کی توجہ کو پھرانا۔اس کام کو میں بآسانی کر سکتا ہوں۔اور انشاء اللہ پوری طرح ایسوسی ایشن سے تعاون کروں گا۔گلینسی رپورٹ کے خلاف جو باتیں ہوں۔ان کو احسن طریق پر حکومت ہند اور حکومت برطانیہ - -1