تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 615
تاریخ احمدیت جلد ۵ 603 تحریک آزادی کشمیراد رجماعت احمد به برادران اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادر ان کشمیر کے نام سلسلہ چہارم کا مکتوب اول السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ: مجھے افسوس ہے کہ میرے کشمیر کمیٹی کی صدارت سے استعفیٰ دینے کے بعد اس قدر جلد آپ لوگوں پر پھر ایک درد ناک مصیبت نازل ہو گئی ہے۔اور جبکہ آپ اپنے آپ کو محفوظ سمجھنے لگے تھے۔مشکلات کا دروازہ از سر نو کھل گیا ہے۔میں نے آپ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک آپ لوگ مجھے اپنی مدد کے لئے بلائیں گے میں اپنی طاقت بھر آپ کی مدد کروں گا۔اور یہ وعدہ مجھے خوب یاد ہے۔اس وعدہ کو یاد کرتے ہوئے میں نے میرواعظ صاحب ہمدانی کو تار دیا تھا۔کہ میں اہل کشمیر کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔اور کزنی شروع کر دی ہے۔جو کچھ مختصرا میں نے اس تارمیں لکھا تھا۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ میں نے ولایت بھی ہدایات بھیجوا دی ہیں۔کہ وہاں کے ذمہ دار لوگوں کو صحیح حالات سے آگاہ کر کے کشمیر کے حالات کی طرف متوجہ کیا جائے۔اور خود ریاست کو بھی اس طرف توجہ دلائی ہے۔مجھے یقین ہے کہ جب مسٹر کالون کو صحیح حالات سے واقف کیا جائے گا تو وہ اس ظلم کو جو ان کے نام پر کیا گیا ہے۔ضرور دور کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔غرض یہ کہ میں انشاء اللہ آپ لوگوں کی امداد کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔اور میں نے کام شروع بھی کر دیا ہے۔لیکن آپ لوگوں کو بھی دیانتداری سے ایک فیصلہ کر لینا چاہئے۔تاکہ آپ کے کام میں برکت ہو۔اور میری کوششیں بھی کوئی نیک نتیجہ پیدا کریں۔یہ مت خیال کریں کہ اب آپ لاوارث رہ گئے ہیں۔اب بھی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔اور انشاء اللہ اگر آپ صحیح رویہ اختیار کریں تو کامیاب ہوں گے۔لیکن اگر آپ یہ چاہیں کہ بغیر صحیح رویہ اختیار کرنے کے آپ کامیاب ہوں تو یہ نا ممکن ہے۔آخر میں میں آپ کو پر امن رہنے کی نصیحت کرتا ہوں۔ہر فساد سے پر ہیز کریں۔اور مجھے کچھ دن کوشش کر لینے دیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ لوگ میری نصیحت پر کار بند ہوں گے۔تو جلد آپ کے لیڈر عزت سے باہر آجائیں گے۔اور آپ آزادی کے اور قریب ہو جائیں گے۔اور یہی آزادی