تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 567 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 567

تاریخ احمدیت - - جلد ۵ (فصل پنجم) 555 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ برادران کشمیر کے نام حضرت امام جماعت احمدیہ کے پیغامات ذیل میں حضرت امام جماعت احمدیہ خلیفتہ المسیح الثانی کے وہ اہم اور ولولہ انگیز پیغامات درج کئے جاتے ہیں جو حضور نے تحریک آزادی کے دوران ہر مہم پر وقتا فومختا مسلمانان کشمیر کے نام دیے اور جو پمفلٹ کی صورت میں شائع ہو کر ریاست جموں و کشمیر کے طول و عرض میں پہنچے اور نئے جوش اور نئے ولولہ اور نئی روح پیدا کرنے کا موجب بنے۔یہ پیغامات حریت کشمیر کی مستند تاریخ ہیں۔اور قیادت و فراست کی ایک حیرت انگیز مثال جن کی اہمیت و افادیت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جائے گی۔اس جگہ یہ تذکرہ کرنا بھی ضروری ہے کہ اس فصل میں حضور کے وہ پیغامات بھی شامل کر دئے گئے ہیں جو کشمیر کمیٹی سے استعفاء کے بعد دیئے۔علاوہ ازیں تحریک آزادی کشمیر سے متعلق غیر مطبوعہ مکتوب بھی ان دستاویزات کا یکجائی مطالعہ تاریخ کشمیر پر قلم اٹھانے والے ہر مورخ کے لئے از بس ضروری ہے۔برادران اعوذ بالله من الشيطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر برادران کشمیر کے نام پیغام السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته : ریاست کشمیر میں جو حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ان کو پڑھ کر ہر مسلمان کا دل دکھ رہا ہے اور ہراک شخص کا دل ہمدردی سے آپ کی طرف کھینچا جا رہا ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم لوگوں کی