تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 562
تاریخ احمدیت جلد ۵ 550 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ " جناب والا کی خدمت میں اس بات کا اظہار کرنا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے مظلوم و تباہ حال مسلمانان کشمیر کی کیسی فقید المثال اور شاندار خدمات انجام دی ہیں تحصیل حاصل ہے کیونکہ کشمیری مسلمانوں کا بچہ بچہ ان احسانات کے بارے میں جو آپ حضرات نے خالصتہ اللہ ہم لوگوں پر کئے۔اور کئے جارہے ہیں قیامت تک سبکدوش نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے۔آپ کے فرستادہ وکلاء نے جس تندہی جانفشانی اور ہمدردی سے مظلوموں کی دستگیری فرمائی اس کا شکریہ ادا کرنا بھی ہمارے امکان سے باہر ہے۔مجھے ایسوسی ایشن کی طرف سے ہدایت ہوئی ہے کہ جناب میر محمد بخش صاحب پلیڈر کی بے نظیر خدمات کے لئے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کروں"۔جموں کے بعد آپ نے کو ٹلی اور نوشہرہ کے مظلوم مسلمانوں کی رہائی کے لئے دن رات ایک کر دیا۔نوشہرہ سپیشل پیچ میں پندرہ مسلمانوں کے خلاف الزام قتل میں پانچ ماہ سے مقدمہ چل رہا تھا۔میر صاحب نے نہایت قابلیت اور محنت سے پیروی کی جس کے نتیجہ میں تمام ملزم بری کر دیئے گئے۔البتہ ریاست کی عزت بچانے کے لئے چار لیڈروں کو بلوہ کے جرم میں سوسور و پیہ جرمانہ کیا گیا اور تین چار کو معمولی سزا ہوئی۔فیصلہ سننے کے لئے ہزاروں لوگ جمع تھے۔انہوں نے اس فیصلہ پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بلند کئے اور کشمیر کمیٹی کے وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔ہائیکورٹ میں اپیل کا کام پھر چوہدری اسد اللہ خاں بیرسٹر لاہور کے سپرد ہوا۔۲۵ جناب چوہدری اسدالله چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیرسٹر ایٹ لاء - لاہور خان صاحب بیر سٹرایٹ لاء کی کوششوں سے بیرون ریاست سے آنے والے ایڈووکیٹ کے لئے فیس کی معافی کا جو حکم نامہ جاری ہوا اس کا ذکر گزر چکا ہے اس عظیم الشان خدمت کے علاوہ آپ جموں اور میر پور بھی تشریف لے گئے۔چوہدری صاحب نے دونوں جگہ بہت محنت و خلوص سے قانونی خدمات انجام دیں۔خصوصاً میر پور میں آپ نے وکالت کا حق ادا کر دیا۔ان دنوں اس علاقہ میں فسادات جاری تھے اور مسلمان بے دریغ قتل کئے جارہے تھے۔میرپور میں مسلمان شہداء کی جو نعشیں پہنچتی تھیں۔چوہدری صاحب اپنے سامنے ہر نعش کا معائنہ کراتے اور مقتولین کے ورثاء کو تسلی دیتے علاقہ کے لوگ چودھری صاحب کے جذبہ ہمدردی سے بہت متاثر و مداح تھے۔میرپور کے مقدمہ میں میر محمد بخش صاحب کی کوشش سے بہت سے مسلمان بری ہو گئے تھے مگر چھ کو سزا ہو گئی تھی۔ہائیکورٹ میں اپیل کی گئی چوہدری اسد اللہ خان صاحب ہیر سٹرایٹ لاء نے تین