تاریخ احمدیت (جلد 5)

by Other Authors

Page 516 of 819

تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 516

تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 504 حصہ دوم: چوتھا باب (فصل اول) تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ مڈلٹن کمیشن اور گلانسی کمیشن میں جماعت احمدیہ کی خدمات اہل کشمیر کے لئے مالی و جانی قربانیوں کی تحریک وسیع پیمانے پر فسادات اور ان کی روک تھام ، مظلومین کشمیر کے مقدمات کی پیروی میں احمدی وکلاء کے سنہری کارنامے آل جموں و کشمیر پولٹیکل مسلم کانفرنس کی بنیاد اخبار اصلاح" کا اجراء اور کشمیر اسمبلی کا قیام ولٹن کمیشن" اور "گلانسی کمیشن" (نومبر ۱۹۳۷ء سے لے کر ستمبر ۱۹۳۴ء تک) مہاراجہ ہری سنگھ صاحب والی جموں و کشمیر کے تاریخی اعلان (مورخہ ۱۱/ نومبر ۱۹۳۱ء) سے جدوجہد آزادی کا ایک نیا محاذ شروع ہوا یعنی ریاست کے مقرر کردہ "ڈلٹن کمیشن " اور "گلانسی کمیشن کے سامنے کار آمد اور مفید شہادتوں کا مرتب کرنا اور کشمیری مسلمانوں کو ایسے مشورے دینا جن سے وہ اپنا کیس موثر رنگ میں پیش کر سکیں۔کمیشن میں کام کرنے والے مخلص کارکن یہ بہت بڑا معرکہ تھا جسے سر کرنے کے لئے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے