تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 452
تاریخ احمدیت۔جلد ۵ 440 تحریک آزادی کشمیر اور جماعت احمدیہ ہاڑی مروٹ، باغ کینیاں اگر سائی درہ شیر خاں۔اضلاع سرحدی گلگت گلگت شهر لداخ حضرت بھائی عبدالر حمن صاحب قادیانی کے ایک خط بنام حضرت خلیفتہ المسیح الثانی مورخہ ۱۲ مارچ ۱۹۳۲ء) سے معلوم ہوتا ہے کہ تحریک آزادی کے ایام میں قریباً تمام احمدی بلیک لسٹ کر دیئے گئے۔اور حکام ریاست ان کے خلاف تشدد پر اتر آئے۔حتی کہ خلیفہ عبدالرحیم صاحب جیسے فرض شناس افسر کو تخفیف کا بہانہ کر کے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔اور دوبارہ ملازمت میں آنے کے لئے بڑی جدو جہد کرنا پڑی۔سلسلہ کے مبلغ مولوی عبد الواحد صاحب، مولوی فاضل (آسنوری) 1 تاریخ ۱۴ / فروری ۱۹۳۲ء مظفر آباد میں گرفتار کرلئے گئے۔دوران مقدمہ آپ کے ساتھ بے حد سختی اور درشتی روا ر کھی گئی۔بخش گالیاں تک دی گئیں۔اور چھ ماہ قید سخت کی سزادی گئی۔جیل خانہ میں انہیں اس قدر تکلیف کا سامنا کرنا پڑا کہ ان کے دماغی توازن میں خلل آگیا اور آخر مظفر آباد سے ان کو سرینگر جیل منتقل کر کے رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد کافی عرصہ تک آپ دماغی عارضہ میں مبتلا ر ہے۔کشمیر کے مقامی احمدیوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے کے ”جرم“ میں کئی سال تک برابر تکالیف و مصائب کا سامنا کرنا پڑا، بالخصوص ۳۷- ۱۹۳۶ء میں ایک خاص منصوبہ کے تحت ان پر مظالم ڈھائے جانے لگے۔ریاست میں جس جس جگہ قلیل تعداد میں یا اکیلا احمدی تھا اسے طرح طرح کی تکلیفیں دی گئیں۔ان کے مکانات جلائے گئے۔ان کے خلاف جھوٹے مقدمے بنا کر عدالت میں گھسیٹا گیا۔بائیکاٹ کرائے گئے اور مقامی حکام نے فتنہ پردازوں کی خوب پیٹھ ٹھونکی چنانچہ وزارت جنوبی میں موضع ہمیشہ دار تحصیل پلوامہ میں ایک احمدی دوست جلال الدین صاحب کو مصائب کا تختہ مشق بنایا گیا۔اور پلوامہ کے تھانیدار نے اس مظلوم کی حمایت کرنے کی بجائے ظالموں کا ساتھ دیا۔اسی طرح وزارت شمالی میں موضع لدرون زرہامہ کے احمدیوں پر عرصہ حیات تنگ کیا گیا۔ان کے مکانات جلائے گئے کاروبار تباہ کر دیا گیا۔اور جھوٹے مقدمات کھڑے کر کے حوالات میں بھیج دیا گیا۔ریاست میں تحریک آزادی میں کام کرنے والے احمدیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔بطور نمونہ چند قابل ذکر اصحاب کے نام یہ ہیں۔مولوی عبد اللہ صاحب وکیل خواجہ غلام نبی صاحب گلکار مولوی عبد الرحیم صاحب ایم۔اے ، محمد ایوب صاحب صابر یوسف خاں صاحب بی۔اے۔ایل ایل بی خواجہ محمد امین صاحب سرینگر ، عبد القدوس صاحب مخدومی سرینگر ، غلام نبی صاحب رفیقی سرینگر