تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 450
احمدیت جلد ۵ تاریخ احمدیت 438 تحریک آزادی کشمیر ا د ر جماعت احمد یہ حکومت سارے ملک کو بمبارڈ کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔یہ تو آپ کے لئے جائز اور لاکھوں مسلمان کشمیر میں پابال ہوں اور ان کے بھائیوں کو یہ اجازت بھی نہ دی جائے کہ وہ ان کی جائز مدد کریں یہ کہاں کا انصاف ہے۔اس پر وہ بگڑے اور خان صاحب سے کہنے لگے۔"Well Moulvi Sahib the gentleman is reflecting an the Britishers" اچھا مولوی صاحب یہ نوجوان انگریزوں کو طعنہ دیتا ہے۔یہ کہہ کر انہوں نے گھنٹی بجائی اور ہمیں |PA] رخصت کیا"۔یہ تو انگریزی حکومت کا ذکر ہے جہاں تک حکام کشمیر کا تعلق ہے۔انہوں نے بیرونی احمدیوں کی کڑی نگرانی رکھی اور بعض اوقات ان کے لئے اخراج ریاست تک کی سزا دے دی۔چنانچہ سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب صوفی عبد القدیر صاحب نیاز بی۔اے چوہدری اسد اللہ خان صاحب بیر سٹرایٹ لاء ، شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ ، محمد یوسف خان صاحب وکیل اور شیخ مبارک احمد صاحب مولوی فاضل کو ۲۴ گھنٹے کے اندر اندر حدود ریاست سے نکل جانا پڑا۔مہماشہ محمد عمر صاحب اور مولانا ابو العطاء صاحب کو اخبار "سیاست" کا پرچہ ساتھ رکھنے کے جرم میں جرمانہ کر دیا گیا۔تحریک آزادی کشمیر کا بیرونی مرکز قادیان قاریان ان دنوں تحریک آزادی کشمیر کا ایک اہم مرکز کی حیثیت اختیار کر گیا۔چنانچہ اس زمانہ میں ریاست کے تمام بڑے بڑے لیڈر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے قیمتی مشورہ لینے اور راہنمائی حاصل کرنے کے لئے قادیان تشریف لاتے تھے۔شروع شروع میں حضور کی ہدایت تھی کہ پریس میں ان کی آمد کا ذکر تک نہ کیا جائے۔چنانچہ قادیان آنے والے بعض زعماء کے نام یہ ہیں۔شیخ محمد عبد اللہ صاحب ( شیر کشمیر) ، مولانا میرک شاہ صاحب فاضل دیو بند ٹھیکیدار یعقوب علی صاحب (جموں) جناب چوہدری غلام عباس صاحب جموں ، جناب اللہ رکھا صاحب ساغر جموں ، جناب عبد المجید صاحب قرشی، سردار گوہر رحمان صاحب جموں، جناب شیخ غلام قادر صاحب (جموں) مولوی محمد امین صاحب (بھمبر) حافظ محمد صاحب ( ڈکٹیٹر میر پور) ڈاکٹر امام الدین صاحب قریشی (میرپور) سید ولایت شاہ صاحب مفتی تحصیل راجوری فتح محمد صاحب کریلوی علاقہ کو ٹلی، مفتی ضیاء الدین صاحب ضیاء مفتی اعظم پونچھ سید مقبول شاہ صاحب خانیاری، شیخ غلام احمد صاحب کلو پونچھ ، جی۔ایم صادق صاحب ، مفتی عتیق اللہ صاحب پونچھ ، خواجہ غلام محی الدین صاحب قره ، خواجہ غلام قادر صاحب گاند ریلی، مولوی عبد الرحیم صاحب ایم۔اے۔ایل ایل بی مولوی عبد اللہ صاحب وکیل - کشمیر کے مقتدر اور بااثر لیڈر اور دوسرے کشمیری مسلمان ان دنوں اتنی کثرت سے قادیان تشریف لاتے تھے کہ اخبار "ملاپ " (۱۲ / جون ۱۹۳۲ء) نے اہل کشمیر سے طنز کیا۔☑