تاریخ احمدیت (جلد 5) — Page 172
168 خلافت ثانیہ کا سولہواں تاریخ احمدیت زمانہ میں ایک شخص آیا اور وہ کہتا ہے کہ میں خدا تعالی کی طرف سے مامور ہوں۔اگر آپ لوگ اسے نہیں مانیں گے تو آپ پر خدا تعالی کی طرف سے عذاب آجائے گا۔جب وہ تقریر کر کے بیٹھ گئے تو میں نے کہا۔دیکھئے نواب صاحب میں نے تو ظاہر نہیں کیا کہ آپ احمدی ہیں آپ نے تو خودہی ظاہر کر دیا ہے وہ کہنے لگے مجھ سے رہا نہیں گیا۔میں نے کہا میں پہلے ہی سمجھتا تھا کہ کچی احمدیت چھپی نہیں رہتی آپ خواہ کتنا بھی چھپائیں یہ ظاہر ہو کر رہے گی "