تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 41 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 41

تاریخ احمدیت جلد ۴ رور 33 سید نا حضرت خلیفہ السیح الثانی کے سوانح قبل از خلافت تعلیم سے متعلق حضرت مولانا آپ کا دور تعلیم کی پاکیزہ اور اخلاق و روحانیت سے کتنا معمور تھا؟ یہ معلوم کرنے کے لئے آپ سید محمد سرور شاہ صاحب کے تاثرات کے بعض اساتذہ کے تاثرات معلوم ہوتا ضروری امر ہے۔حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب کا بیان ہے کہ جب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی مجھ سے پڑھا کرتے تھے۔تو ایک دن میں نے کہا کہ میاں! آپ کے والد صاحب کو تو کثرت سے الہام ہوتے ہیں کیا آپ کو بھی الہام ہوتا اور خواہیں وغیرہ آتی ہیں؟ تو میاں صاحب نے فرمایا کہ مولوی صاحب اخوا ہیں تو بہت آتی ہیں۔اور میں ایک خواب تو تقریباً روز ہی دیکھتا ہوں اور جونہی میں تکیہ پر سر رکھتا ہوں اس وقت سے لے کر صبح کو اٹھنے تک یہ نظارہ دیکھتا ہوں کہ ایک فوج ہے جس کی میں کمان کر رہا ہوں اور بعض اوقات ایسا دیکھتا ہوں کہ سمندروں سے گزر کر آگے جاکر حریف کا مقابلہ کر رہا ہوں اور کئی بار ایسا ہوا ہے کہ اگر میں نے پار گزرنے کے لئے اور کوئی چیز نہیں پائی۔تو سر کنڈے وغیرہ سے کشتی بنا کر اور اس کے ذریعہ پار ہو کر حملہ آور ہو گیا ہوں میں نے جس وقت یہ خواب آپ سے سنا اسی وقت سے میرے دل میں یہ بات گڑی ہوئی ہے کہ یہ شخص کسی وقت یقیناً جماعت کی قیادت کرے گا۔اور میں نے اسی وجہ سے کلاس میں کرسی پر بیٹھ کر آپ کو پڑھانا چھوڑ دیا۔آپ کو اپنی کرسی پر بٹھاتا اور خود آپ کی جگہ بیٹھ کر آپ کو پڑھاتا اور میں نے خواب سن کر آپ سے یہ بھی عرض کر دیا تھا کہ ”میاں آپ بڑے ہو کر مجھے بھلا نہ دیں۔اور مجھ پر بھی نظر شفقت رکھیں"۔( بروایت حضرت حافظ مختار احمد صاحب) حضرت مولانا شیر علی کے تاثرات اس سلسلہ میں حضرت مولانا مولوی شیر علی نے کے تاثرات جو آپ نے ایک مفصل مضمون کی شکل میں شائع فرمائے تھے خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ان سے سیدنا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالی کی سیرت و شمائل اور اخلاق و عادات پر گہری روشنی پڑتی ہے یہ تاثرات ایسے مقدس بزرگ و حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جلیل القدر صحابی کے ہیں جنہیں سیدنا حضرت محمود ایدہ اللہ تعالی کے بچپن اور جوانی کے اکثر حالات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ و ملاحظہ کرنے اور بہت قریب سے آپ کی عظیم شخصیت کے مطالعہ کرنے کا موقعہ ملا تھا۔حضرت مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں۔ومئی ۱۸۹۹ء میں مدرسہ تعلیم الاسلام کا چارج لینے کے بعد جلدی ہی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالٰی نے اس وقت جبکہ آپ کی عمر 1