تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 599 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 599

تاریخ احمدیت۔جلد 564 خلافت ثانیہ کا تیرھواں سال لنڈن نے کل ایک ایسے نظارہ کو دیکھا جسے اس نے اپنی طویل تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا تھا۔سوتھ فیلڈ واقع لنڈن میں مسلمانوں کی پہلی مسجد رحیم خدا کے نام کے ساتھ کھولی گئی۔۔۔مسجد کے افتتاح سے پہلے امام مسجد نے احمدیہ فرقہ کے امام کی طرف سے ایک پیغام سنایا جس میں ہر ہولی نس نے یہ فرمایا کہ مسجد کا وجود اس عظیم الشان نیکی کا معاوضہ ہے جو مغرب نے ہماری گہری نیند کے زمانہ میں ہمارے لئے علوم کی مشعل کو روشن کرنے سے کی ہے انہوں نے عیسائیوں سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ اسلام کو دشمنی کی نظر سے نہ دیکھیں کیونکہ اسلام عیسائیت کو اس نظر سے نہیں دیکھتا۔ہم حضرت عیسی السلام کو خدا کا بڑا اور سچا نبی مانتے ہیں۔مجمع میں بہت سے اکابرین شامل تھے " " ناردن ایکو " مورخہ ۴/ اکتوبر ۱۹۲۶ ء نے لکھا۔" آنریبل شیخ نے اپنے ایڈریس کے دوران میں کہا کہ وہ ظاہری رسومات کے مؤید نہیں لیکن چونکہ ظاہری رسومات سے اشاعت و شہرت ہوتی ہے لہذا ہم ان کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔مسجد چونکہ اسلامی تحریک کا آغاز ہے۔اس لئے اگر اس کی شہرت نہ ہوئی تو یہ محض گمنامی میں رہے گی۔یہ شہرت افتتاحی رسومات کی اشاعت سے حاصل ہو گی۔میں احمدیہ فرقہ کا نمبر نہیں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اسلام کے بعض بڑے اور پرانے فرقے اس فرقہ کو پسند نہیں کرتے اور امیر کی ممانعت کی بھی یہی وجہ ہے اس مسجد کے کام کو فرقہ وارانہ نظر سے نہیں جانچنا چاہئے۔اسلام کو مغربی قوموں کے سامنے اصلی معنوں میں پیش کرنے کے کام کے سامنے فرقہ بندی پیچ ہے اس رائے کو لے کر میں اس مجمع میں شامل ہوا ہوں "۔FIA برطانوی اخبارات کی آراء کے بعد انگلستان کے بعض پادریوں کا رد عمل بھی بتانا ضروری ہے۔جنہوں نے نہ صرف تقریب افتتاح پر شامل ہونے سے انکار کیا بلکہ مسجد کی مخالفت کی۔چنانچہ آرچ بشپ آف کنٹربری (انگلستان کے سب سے بڑے پروٹسٹنٹ پادری) نے دعوتی رقعہ کے جواب میں لکھا۔" آپ آسانی سے یہ بات سمجھ لیں گے کہ میرے لئے مسلمانوں کی کسی تقریب میں شامل ہونا موزوں نہ ہو گا " اس طرح رومن کیتھولک کے سب سے بڑے پادری نے جواب دیا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم کسی اور مذہب کی عبادت میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ ایمان عبادت پر مقدم ہے۔لاٹ پادری صاحب کی خدمت میں لکھا گیا کہ ہم نے آپ کو عبادت میں شریک کرنے کے لئے