تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 598 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 598

تاریخ احمدیت جلد ۴ 563 خلافت عثمانیہ کا تیرھواں سال اخباروں میں دھوم مچ گئی کہ وہ مسجد لنڈن کے افتتاح کے لئے تشریف لائے ہیں۔مگر اس کے بعد ایسے پر اسرار حالات پیدا ہونے لگے کہ شہزادہ فیصل بر ملا انکار کرنے کے بغیر پیچھے ہٹنا شروع ہو گئے۔اور گو آخر وقت تک انہوں نے انکار نہیں کیا۔مگر عملاً تشریف بھی نہیں لائے۔ان کو متامل دیکھ کر درد صاحب نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی سے بذریعہ تارا جازت لے رکھی تھی کہ اگر وہ نہ آئیں تو سرشیخ عبد القادر صاحب مسجد کا افتتاح کر دیں۔چنانچہ جب شہزادہ فیصل صاحب نہ پہنچے تو سر عبد القادر صاحب نے ۳ ، اکتوبر ۱۹۲۶ء کو مسجد کا افتتاح کر دیا۔جو ان ایام میں لیگ آف نیشنز میں شرکت کے لئے ہندوستان کے نمائندہ کی حیثیت میں ولایت گئے ہوئے تھے۔مگر شہزادہ فیصل کی آمد آمد کا ولایت کے اخباروں میں اس قدر کثرت کے ساتھ چرچا ہو چکا تھا کہ لوگوں نے ان کے نہ آنے کو بہت اچنبھا سمجھا۔اور واقف کار لوگ تاڑ گئے کہ اس عملی انکار کے پیچھے اصل راز کیا مخفی ہے۔یہ راز یہی تھا کہ بعض مسلم اور غیر مسلم حلقوں نے یہ بات دیکھ کر کہ جماعت احمدیہ زیادہ اہمیت اختیار کر رہی ہے سلطان ابن سعود کو بہ کا دیا تھا کہ ان کے صاحبزادہ صاحب مسجد احمدیہ کی افتتاحی رسم سے مجتنب رہیں اور ان کے دل میں یہ خیال بھی پیدا کر دیا تھا کہ چونکہ مسلمان علماء کا ایک معتد بہ حصہ جماعت احمدیہ کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتا اس لئے احمدیہ مسجد کے افتتاح میں شہزادہ فیصل کی شرکت سے اسلامی ممالک میں سلطان کے متعلق برا اثر پیدا ہو گا۔بہر حال خواہ اصل وجہ کچھ بھی ہو۔شہزادہ فیصل کی شرکت سے جو فائدہ جماعت احمدیہ کو حاصل ہو سکتا تھا۔وہ پھر بھی ہو گیا اور وہ یہ کہ ولایت کے اخباروں میں نہایت کثرت کے ساتھ مسجد احمدیہ اور جماعت احمدیہ کی شہرت ہو گئی۔بلکہ ابتدائی اقرار اور بعد کے انکار نے اس شہرت کو اور بھی نمایاں کر دیا Ra مسجد لنڈن کے افتتاح کی تقریب پر انگلستان، مصر اور ہندوستان کے پریس نے نمایاں خبریں شائع کیں۔بطور نمونہ صرف برطانوی اخبارات کے چند اقتباسات درج کرنے پر اکتفا کیا جاتا ہے۔- "ڈیلی کرانیکل " مورخہ ۴/ اکتوبر ۱۹۲۶ ء نے لکھا۔مشرق و مغرب کا ایسا عجیب اور دلفریب ملاپ شاذ و نادر کبھی ہوا ہو۔جیسا کہ دیکھنے میں آیا۔جبکہ لنڈن کی لمبی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں کی اذان سوتھ فیلڈ کے چمکدار مناروں سے سنائی دی۔۔۔۔۔عربی شہزادہ کی غیر حاضری میں لنڈن کی پہلی مسجد کا افتتاح شیخ عبد القادر صاحب سابق وزیر پنجاب اور حال نمائنده لیگ آف نیشنز نے کیا۔تقریروں کے ختم ہوتے ہی مناروں سے مؤذن کی دل سوز آواز مومنین کو نماز کے بلانے کے لئے سنائی دی۔-۲- " سوتھ ویلز نیوز مورخہ ۴/ اکتوبر ۱۹۲۶ ء نے لکھا۔