تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 519 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 519

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 496 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال انگلش ویر ہاؤس لاہور) عابد علی شاہ صاحب سیالکوئی۔مولوی محمد اسمعیل صاحب ( ترگڑی والے سردار امام بخش خان صاحب تمندار قیصرانی - پیر برکت علی صاحب (برادر اکبر حافظ روشن علی صاحب اور مولوی فیض الدین صاحب سیالکوٹی کا انتقال ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے ۱۸ مارچ ۱۹۲۴ء کو محفوظ الحق علمی- صر محمد خاں شہاب اور ماسٹر اللہ دتہ کو جماعت میں در پردہ اور خفیہ بہائی خیالات کی اشاعت کرنے پر جماعت احمدیہ سے خارج کر دیا۔ان لوگوں نے حضور کے مقرر کردہ کمیشن کے سامنے اپنے بہائی ہونے کا خود اعتراف کیا تھا۔حضور نے ان کے اخراج کے بعد بہائی مذہب کی حقیقت سے متعلق لیکچروں کا ایک سلسلہ جاری فرمایا۔علاوہ ازیں مولوی فضل الدین صاحب پلیڈ ر نے بڑی محنت اور عرقریزی سے بہائیت کی کتابیں خصوصاً بہاء اللہ کی کتاب "اقدس " حاصل کی اور بہائی ازم کے ابطال میں بنیادی اور اہم لٹریچر شائع کیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے مرزار شید احمد صاحب (خلف حضرت مرزا سلطان احمد صاحب) کا نکاح حضرت میرزا بشیر احمد صاحب کی دختر امتہ السلام صاحبہ کے ساتھ پڑھا" مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری مولوی فاضل میں یونیورسٹی بھر میں اول آئے۔آپ نے حضور کی خدمت میں لکھا کہ مجھے یونیورسٹی کی طرف سے انگریزی کی تکمیل کے لئے نہیں روپے ماہوار وظیفہ مل سکتا ہے اگر حضور کا ارشاد ہو تو وہاں داخل ہو جاؤں مگر حضور نے فرمایا۔" جسے ہم مسیحا نفس بنانا چاہتے ہیں اسے نہیں روپے میں گرفتار کرانے کے لئے تیار نہیں "۔چنانچہ آپ نے مبلغین کلاس میں داخلہ لے لیا۔مولانا ابو العطاء صاحب کے ہم مکتبوں میں سے ابو البشارت مولوی عبد الغفور صاحب مولوی تاج دین صاحب لائلپوری اور مولوی عبد اللہ صاحب مالا باری نے بھی اسی سال مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔اور مزید ٹرینینگ لینے کے بعد سلسلہ کی خدمت میں مصروف ہو گئے۔موخر الذکر تین اصحاب میں سے خصوصاً (ابوالبشارت) مولوی عبد الغفور صاحب فاضل نے آگے چل کر اپنی تقریروں اور مباحثوں سے جماعت میں بڑا نام پیدا کیا اور مولوی عبداللہ صاحب مالا باری نے مالا بار کے طول و عرض میں احمدیت کا پیغام پہنچایا اور سلسلہ کی حمدہ خدمات کیں۔ے۔اس سال سے سالانہ جلسہ مسجد نور کی بجائے قریب ہی ہائی سکول کی گراؤنڈ میں منعقد ہونا شروع ہوا۔