تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 520
تاریخ احمدیت جلد ۴ 497 خلافت ماشیہ کا گیارھواں سال - حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیر مبلغ بلاد یورپ و مغربی افریقہ نے ۲۰/۲۱ دسمبر ۱۹۲۴ء کو سلسلہ احمدیہ میں پہلی بار میجک لینڈن کے ذریعہ تبلیغی تصاویر دکھانے کا طریق جاری فرمایا۔حضرت نیر صاحب کے بعد ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم نے بھی اس طریق سے تبلیغ احمدیت کا بہت کام لیا ہے۔علمائے سلسلہ کی نئی مطبوعات: (۱) قرآن مجید کا گور مکھی ترجمہ (از جناب شیخ محمد یوسف صاحب ایڈیٹر نور ) (۲) احکام القرآن" (از حکیم محمد الدین صاحب گوجرانواله ) (۳) " برگزیده رسول غیروں میں مقبول" (۴) " محاکمہ مابین آریہ سماج اور گاندھی"۔(از مهاشه فضل حسین صاحب) (۵) سیرت مسیح موعود "۔(از حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی) (۲) ” فقہ احمدیہ " حصہ اول (از حضرت علامہ حافظ روشن علی صاحب) (۷) " کارزار شدھی" (از ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم) ۱۲۳۵ ۱۰ مشهور مباحثات مباحثه مظفر نگر (مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مولوی عبد اللطیف صاحب مصطفی آبادی کے مابین مباحثہ بانکی پورپٹنہ (مولوی سید وزارت حسین صاحب رئیس موضع اورین ضلع مونگیر اور آریہ سماج کے درمیان) مباحثہ گلانوالی ضلع امرتسر (مولوی ظہور حسین صاحب فاضل اور مولوی محمد اسماعیل صاحب کے درمیان ) مباحثہ مونگیر ( حضرت حافظ روشن علی صاحب اور اجودھیا پر شادست دیو اور مراری -11 ۲۳۸ ا۔لال تین آریہ مناظروں کے ساتھ ) مباحثہ میانی (مولانا جلال الدین صاحب شمس کا مفتی غلام مرتضی صاحب میانوی کے ساتھ ) مباحثہ کھاریاں ( مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مولوی محمد حسین صاحب کولو تار روی مباحثہ اٹاوہ (مابین جناب سید صادق حسین صاحب مختار عدالت سیکرٹری انجمن احمد یہ اتاوه و حکیم مرزا محمود احمد صاحب زرقانی و سید محفوظ الحق صاحب علمی بھائی ) (میجر جنرل ) احیاء الدین صاحب (خلف خان بہا در میاں وسیع الدین صاحب سرخ ڈھیری ضلع مردان صوبہ سرحد) داخل سلسلہ احمد یہ ہوئے۔