تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 477 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 477

تاریخ احمد بہت جلد ۴ 453 خلافت ثانیہ کا گیار عوان سال خیالات اور اعلیٰ درجہ کے طریق استدلال کے لئے حضرت خلیفتہ المسیح کا شکریہ ادا کرتا ہوں حاضرین کے چہرے زبان حال سے میرے اس کہنے کے ساتھ متفق ہیں۔اور میں یقین کرتا ہوں کہ وہ اقرار کرتے ہیں کہ میں ان کی طرف سے شکریہ ادا کرنے میں حق پر ہوں اور ان کی ترجمانی کا حق ادا کر رہا ہوں۔پھر حضور کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ میں آپ کو لیکچر کی کامیابی پر مبارکباد عرض کرتا ہوں آپ کا مضمون بہترین مضمون تھا جو آج پڑھے گئے۔کیا آپ کا خیال نہیں ہے کہ اس کامیابی کے لئے جو آج آپ کو حاصل ہوئی ہے آپ یہاں تشریف لائے۔اجلاس ختم ہونے پر سر تھیوڈر مار مسن دیر تک سٹیج پر کھڑے کھڑے مختلف باتیں کرتے رہے۔اور بار بار مضمون کی تعریف کرتے رہے۔مضمون کے پڑھنے پر لوگوں نے مکرم چودھری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کو بھی بہت مبارکباد دی۔چنانچہ (فری چرچ کے ہیڈ) ڈاکٹر والٹر واش نے جو خود فصیح البیان لیکچرار تھے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا۔میں نہایت خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ لیکچر سنے کا موقعہ ملا۔قانون کے ایک پروفیسر نے بیان کیا کہ جب وہ مضمون سن رہا تھا تو یہ محسوس کر رہا تھا کہ یہ دن گویا ایک نئے دور کا آغاز کرنے والا ہے پھر کہا اگر آپ لوگ کسی اور طریق سے ہزاروں ہزار روپیہ بھی خرچ کرتے تو اتنی زبردست کامیابی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔ایک پادری منش نے کہا تین سال ہوئے مجھے خواب میں رکھا یا گیا کہ حضرت مسیح تیرہ حواریوں کے ساتھ یہاں تشریف لائے ہیں اور اب میں دیکھتا ہوں کہ یہ خواب پورا ہو گیا ہے۔مس شارپلز کانفرنس کی سیکرٹری نے کہا کہ لوگ اس مضمون کی بہت تعریف کرتے ہیں اور خود ہی بتایا کہ ایک صاحب نے ہز ہولی نس (خلیفتہ المسیح الثانی) کے متعلق کہا یہ اس زمانہ کالو تھر معلوم ہوتا ہے بعض نے کہا ان کے سینہ میں ایک آگ ہے۔ایک نے کہا یہ تمام پر چوں سے بہتر پرچہ تھا۔ایک جرمن پروفیسر نے جلسہ کے بعد سڑک پر چلتے ہوئے آگے بڑھ کر حضور کی خدمت میں مبارکباد عرض کی اور کہا میرے پاس بعض بڑے بڑے انگریز بیٹھے کہہ رہے تھے۔یہ نادر خیالات ہیں جو ہر روز سننے میں نہیں آتے۔مسٹرلین نے جو انڈیا آفس میں ایک بڑے عہدیدار تھے تسلیم کیا کہ خلیفتہ المسح کا پرچہ سب سے اعلیٰ اور بہترین پرچہ تھا۔پریس نے بھی اس عظیم الشان لیکچر کی نمایاں خبریں شائع کیں اور اس کی عظمت کا اقرار کیا۔چنانچہ