تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 475 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 475

451 ثانیہ کا گیارھواں سال چوتھے ہفتہ کا آغاز جمعہ سے ہوا۔قیام لنڈن کا چوتھا ہفتہ ۱۲/ ستمبر تا ۱۸/ ستمبر ۱۹۲۴ء جو حضور نے پڑھایا اور جماعت کو توجہ دلائی کہ اسے شہید افغانستان کی طرح ہر وقت شہادت کے لئے تیار رہنا چاہئے - ۱۳/ تمبر ۱۹۲۴ء کو حضور نے پورٹ سمتھ میں دو لیکچر دیئے ایک " مسیح کی آمد ثانی " اور دوسرا " پیغام آسمانی " پر ۱۵ ستمبر کو حضور نے ہندوستانی طلبہ سے خطاب فرمایا ۱۶/ ستمبر ۱۹۲۴ء کو آپ نے کانفرنس کے لئے مجوزہ مضمون کا خلاصہ لکھا۔۱۷/ ستمبر ۱۹۲۴ء کو آپ نے مولوی نعمت اللہ خان صاحب شهید کابل کی شہادت سے متعلق ایک احتجاجی جلسہ میں تقریر فرمائی۔A قیام لندن کاپانچواں ہفتہ ۱۹ سے ۲۵/ ستمبر تک ۱۹ ستمبر۱۹۲۴ء کو حضور نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں قومی اخلاق مضبوط کرنے پر زور دیا۔جمعہ کے بعد وہ میلے کا نفرنس کے پریذیڈنٹ سرای۔ڈی راس سے ملاقات کی۔آپ کا شمار انگلستان کے نامور مستشرقین میں ہوتا ہے۔مزاج پرسی کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ کی تشریف آوری پر انگلستان کا پریس بہت دلچسپی لے رہا ہے۔اسی شام آپ نے سینٹ لوکس ہال میں "حیات بعد الموت" پر شاندار لیکچر دیا -۲۰/ ستمبر ۱۹۲۴ء کو لیگوس ( نائجیریا) کے دو حاجی صاحبان (جن میں سے ایک احمدی تھے) حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۲۱ ستمبر ۱۹۲۲ء کی شام کو حضور کی کرنل ڈگلس سے ملاقات ہوئی۔یہ وہی ڈگلس تھے جنہوں نے ہنری مارٹن کلارک کا مقدمہ بے بنیاد پا کر خارج کر دیا تھا اور عدل و انصاف کا بہترین نمونہ دکھایا تھا۔۲۲ ستمبر ۱۹۲۴ء کو ریملے کا نفرنس کا افتتاح ہوا اور حضور معہ رفقاء اس کے اجلاس میں شمولیت کے لئے تشریف لے گئے۔۲۳/ تمبر ۱۹۲۴ء کا دن سفر کانفرنس میں حضور کے مضمون کی شاندار کامیابی یورپ کی تاریخ میں سنہری دن ہے۔کیونکہ اس دن ویمبلے کا نفرنس میں حضور کا بے نظیر مضمون پڑھا گیا۔جس نے سلسلہ احمدیہ کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے۔یورپ میں اسلام کی روحانی فتح کی بنیادیں رکھ دیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لندن میں تقریر کرنے کا رڈیا پوری آب و تاب سے پورا ہو گیا۔حضور کے مضمون کا وقت ۵ بجے شام مقرر تھا جب کہ لوگ اڑھائی گھنٹے سے مسلسل بیٹھے اسلام متعلق مضامین سن رہے تھے۔انگلستان کے باشندے زیادہ دیر تک بیٹھنے کے عادی نہیں ہیں مگر جو نہی آپ کی تقریر کا وقت آیا وہ نہ صرف وہیں اپنی اپنی جگہ پورے شوق و ذوق سے بیٹھ گئے بلکہ دیکھتے