تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 474 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 474

تاریخ احمدیت جلد ۴ 450 خلافت ثانیہ کا گیارھواں سال دن رات ایک کر دیا اور یہ سلسلہ لنڈن میں قیام کے آخر تک برابر جاری رہا۔اس کے علاوہ اس دوسرے ہفتہ میں حضور برائٹن کے قصبہ میں تشریف لے گئے اور جنگ عظیم میں جان دینے والے سپاہیوں کی یادگار میں چھتری میں دعا کی کہ جس طرح یہ ایک نشان ہے ان لوگوں کا جو ایک دنیاوی غرض کے لئے متحد ہوئے۔اسی طرح اللہ تعالٰی حضرت مسیح موعود کی عظیم الشان چھتری کے نیچے مشرق و مغرب کو جمع کر دے۔حضور نے دعا سے پہلے ایک تقریر بھی فرمائی۔سینما والوں نے اس نظارہ کی تصویریں سینما میں دکھا ئیں اور اخبارات نے مفصل خبریں شائع کیں۔حضور چھتری میں دعا کے بعد ایوان شاہی کو گئے اور اس کے دروازہ پر ایک ہجوم کے سامنے اپنا پیغام سنایا جس کا ترجمہ مکرم چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھا۔اسی ہفتہ آپ نے مسئلہ تبلیغ پر مجلس مشاورت منعقد فرمائی۔" سپر چولزم سوسائٹی" کے ایک جلسہ میں شمولیت فرمائی اور مختلف اخبارات اور مذہبی کانفرنس کے نمائندوں سے گفتگو کی۔اخبار الفضل سے معلوم ہوتا ہے کہ برائٹن کی یادگار تقریب کے فلمی نظارے دنیا بھر کے سینما گھروں میں دکھلائے گئے چنانچہ حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کی رپورٹ میں ہے کہ خدا تعالی کی قدرتیں بھی عجیب در عجیب ہیں ساری دنیا میں سلسلہ احمدیہ کا ذکر پہنچانے کے لئے یہ سامان کیا کہ حضرت خلیفتہ المسیح ثانی کو برائٹن میں دعوت دی گئی۔حضور تشریف لے گئے اور سارا قافلہ ہمرکاب تھا ادھر فوٹوگرافروں کے دل میں تحریک ہوئی اور وہ وہاں جاپہنچے۔انہوں نے وہ نظارے فلموں میں بھر کر سینما میں بھیج دیئے۔اب وہ فلمیں ہیں جو عراق میں ، عرب میں ہمصہ میں شام میں امریکہ وافریقہ میں غرض تمام دنیا میں چکر لگا رہی ہیں " - - " حضور نے تیسرے ہفتہ میں بھی تبلیغ قیام لنڈن کا تیسرا ہفتہ ۵ / ستمبر تا ۱۱/ ستمبر ۱۹۲۴ء سلسلہ کی مہم اور تیز کر دی۔چنانچہ نے ا ستمبر ۱۹۲۴ء کو بہت سے انگریز مردوں، عورتوں ہندوستانی طالب علموں اور سفارت ترکیہ اور دوسرے معزز مسلمانوں کو دعوت پر بلایا گیا۔جس میں حضور ایدہ اللہ تعالی کا ایک اور پیغام محبت حسب سابق مکرم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے نہایت قابلیت سے پڑھ کر سنایا ۹۰/ ستمبر ۱۹۲۴ء کی شام کو حضور نے ایسٹ اینڈ ویسٹ یونین " کے اجلاس منعقدہ گلڈ ہاؤس) میں پہلا انگریزی لیکچر دیا جو بہت پسند کیا گیا۔پھر 1 ستمبر ۱۹۲۴ء کو قیام امن کے مسئلہ پر لیگ آف نیشنز کے شعبہ مذہب و اخلاق کے سیکرٹری مسٹر ایل سن اور مسٹررین سے تفصیلی گفتگو فرمائی اور حکیمانہ انداز میں بتایا کہ جب تک اسلامی اصولوں پر لیگ آف نیشنز کی بنیاد قائم نہیں ہوگی یہ اپنے مقاصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتی - 1۔0