تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 470 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 470

تاریخ احمدیت - جلد ۴ 446 خلافت عثمانیہ کا گیارھواں سال صداقت میں نہیں دکھا سکتے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کا قرب حاصل کرنے کا یہ راہ نہیں۔اور یہ سچ ہے خدا تعالیٰ نے مسیح موعود کو اسی لئے دنیا میں بھیجا ہے کہ وہ دنیا پر ثابت کر دے کہ یہ قوت اور طاقت اب اسلام میں ہے۔۔۔۔پس میں پوپ کو اس اسلام کی بشارت دیتا اور اس کو سنا تا کہ ہم کو دہ نشان دیئے گئے ہیں جو خدا کے برگزیدہ کو ملتے ہیں"۔روما میں حضور نے اصحاب کہف کی نمازیں بھی دیکھیں جس کی تفصیل حضور نے اپنی تفسیر کبیر جلد سوم صفحہ ۹۲۱-۹۲۲ پر درج فرمائی ہے۔روما سے ۲۰/ اگست ۱۹۲۴ء کو بوقت شام روانگی ہوئی اور گاڑی دو سرے دن صبح (۲۱/ اگست کو) و بجے کے قریب پیرس فرانس پہنچی۔پیرس سے کیلے آئے اور بذریعہ جہاز رود بار انگلستان عبور کر کے ڈوور آئے اور ڈوور سے گاڑی لے کر ۲۲ / اگست ۱۹۲۴ء کو بجے کے قریب لنڈن کے مشہور وکٹوریہ سٹیشن پہنچے۔جہاں مبلغ اسلام اور دوسرے اصحاب استقبال کے لئے حاضر تھے۔حضور نے پلیٹ فارم پر قدم رکھتے ہی اپنے قافلہ سمیت دعا کی۔اس نظارہ کا فوٹو لنڈن کے اخبارات میں بھی شائع ہوا۔اسٹیشن سے حضور لڈکیٹ (باب اللہ ) پہنچے اور سینٹ پال کے گر جا کے دروازہ کے پاس صحن میں آپ نے اسلام کی کامیابی اور کسر صلیب کے لئے دعا کی۔یہ نظارہ لنڈن نے کبھی نہیں دیکھا تھا اس لئے چاروں طرف خلقت کا اثر د حام ہو گیا۔حضور ایک لمبی دعا کرنے کے بعد اپنے خدام سمیت اپنی قیام گاہ (واقع پیشم پیلس نمبر 1) میں تشریف لے گئے اور دعا کے بعد قیام فرما ہو گئے۔؟ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ جس دن سفر یورپ کے لئے برطانوی پریس میں چرچا ردانہ ہوئے تھے۔برطانوی پریس میں آپ کی آمد کی خبریں شائع ہو نا شروع ہو گئی تھیں۔مگر لندن میں درود کے بعد تو مصور اور غیر مصور اخبارات نے اتنی کثرت سے آپ کے فوٹو اور حالات وغیرہ شائع کئے کہ ایک متعصب رومن کیتھولک اخبار کو لکھنا پڑا کہ تمام برطانوی پریس سازش کا شکار ہو گیا ہے۔اور کئی لوگوں نے بر ملا اظہار کیا کہ پریس نے اتنی اہمیت اور شہرت لنڈن میں آنے والے کسی بڑے سے بڑے لارڈ کو بھی نہیں دی جتنی آپ کی تشریف آوری پر پریس کے علاوہ فلموں میں آپ کے اور آپ کے رفقاء کے مناظر دکھائے گئے اس طرح خدا نے انگلستان کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک آپ کی شہرت کا خود ہی سامان فرما دیا۔قیام لنڈن کا پہلا ہفتہ ۲۲ تا ۲۸/ اگست ۱۹۲۴ء حضور نے یہاں پہنچ کر سب سے پہلا اہم کام یہ کیا کہ اپنے رفقاء کو مختلف