تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 390
تاریخ احمد بیت - جلد ۴ 382 خلافت همانید دسواں سال بھی ان کی خاطر مدارت کرتے ہیں مگر اس کے باوجود وہ بھاگ آتے ہیں۔مگر آپ نے کیا روح پھونک دی ہے کہ ڈٹ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں " " انجمن نمائندگان تبلیغ کی مزاحمت جیسا کہ او پر جمعیتہ العلماء کا بطور مثال ذکر کیا گیا ہے بعض مستثنیات کے سوا علماء کے سب طبقے اور حضرت چوہدری فتح محمد صاحب اجتماعی صورت میں احمدیوں کی مخالفت کر رہے تھے۔حتی کہ "انجمن نمائندگان تبلیغ بھی جسے سیال کی غیرت دینی بالکل غیر جانبداری سے کام کرنا چاہئے تھاوہ بھی مزاحمت کرنے لگی چنانچہ جناب شیخ محمد احمد صاحب (ایڈووکیٹ لائلپور) اس صورت حال کا تذکرہ کرتے اور حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی غیرت دینی کا ایک اہم واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں :- تمام علاقے میں ہنگامے برپا تھے۔ہر طرف رواروی اور ہما ہمی تھی۔اگر آج چوہدری صاحب موضع پر کھم میں ایک مسجد کی بنیاد رکھ رہے ہیں تو کل موضع اسپار میں مرتد ملکانوں کی اسلام میں واپسی کی تقریب پر شاداں و فرحاں احباب سمیت جا رہے ہیں۔اور اس طرح شب و روز فرائض منصبی میں بشاشت سے منہمک ہیں اور اس مشکل ترین فرائض کا ایک پہاڑ سر پر اٹھایا ہوا ہے اور امام کے اشارات و ہدایات کے مطابق چلے جا رہے ہیں اور الا مام جنة يقاتل من ورانہ کا منظر ہے۔بعض اور انجمنیں بھی علاقہ ارتداد میں کام کر رہی تھیں یا کام بگاڑ رہی تھیں اور کبھی کبھی بلا وجہ محض حسد کی راہ سے ہمارے کام میں روک بن جاتی تھیں۔اسی قسم کا ایک واقعہ خاکسار کے روبرو پیش آیا۔" انجمن نمائندگان تبلیغ " نے بذریعہ ایک کار کن ہمارے کام میں دراندازی کی۔چوہدری صاحب مرحوم کو علم ہوا تو بھرے ہوئے شیر کی مانند اس انجمن کے دفتر میں آئے۔خاکسار ہمراہ تھا پھر وہاں جو واقعہ پیش آیا سنے اور سمجھنے کے قابل ہے اور میرے روزنامچے میں یہ الفاظ ذیل درج ہے۔۲۳/ اگست ۱۹۲۳ء - امیر صاحب کی معیت میں نمائندگان تبلیغ کے دفتر میں گئے قریب سوا آٹھ بجے (شب) ان کے دفتر میں پہنچے۔نذیر احمد خاں وکیل جے پوری جو فتنہ ارتداد کے دوران میں معروف ہو چکے ہیں۔وہانی موجود تھے اور آج ہی مہاسبھا بنارس سے واپس آئے تھے۔اس کے متعلق اپنے دفتر کے کلرک کو کچھ مضمون وہاں کی کارروائی کے متعلق لکھوا رہے تھے۔بدیں پیرا یہ کہ والیان ریاست کی طرف سے ایک ہزار نمائندے شریک تھے۔پنڈت مالویہ نے پر زور تحریک شدھی کے حق میں کی کہ خواہ کھان پان نہ ہو۔