تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 380 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 380

I تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 372 خلافت ثانیه کار سو پورا ہو چکا تھا اور منشی عبد الخالق صاحب رخصت پر قادیان جارہے تھے تو بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی مجھ سے کہنے لگے کہ آپ خدا کے لئے دس دن اور وقف کر دیں ورنہ یہ حلقہ خالی رہ جائے گا اور دشمن اپنا پروپیگنڈا کر کے لوگوں کو ہمارے خلاف کردے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان مراکز سے ہمیں جواب مل جائے۔میں نے ان کے کہنے پر دس دن اور وقف کر دیے اور مزید دس دن وہاں گزارے۔اسی اثناء میں منشی عبد الخالق صاحب قادیان سے میرے پاس نگلہ پہنچے اور کہا آپ واپس جانے کے لئے تیار نہ ہوں۔حضور کی طرف سے آپ کو کوئی خاص حکم آئے گا۔کیونکہ آپ کے کام کے متعلق خفیہ خفیہ کچھ درخواستیں حضور کی خدمت میں پہنچی ہوئی ہیں کہ ان کا کام اور اثر بہت اچھا ہے لہذا انہیں ابھی واپس نہ بلایا جائے۔مجھے آگرہ سنٹر سے بھی چٹھی موصول ہوئی کہ آپ بہت جلد آگرہ پہنچ جائیں تا آپ کو قادیان واپس بھیجوایا جا سکے۔ایک طرف مجھے قادیان جانے کی بہت خوشی تھی اور دوسری طرف ان لوگوں کی محبت کی وجہ سے ان لوگوں سے علیحدہ ہونے کا غم۔گاؤں کے سب مرد اور عورتیں مع میرے شاگردوں کے مجھے رخصت کرنے کے لئے جمع تھے اور رورہے تھے کہ معلوم نہیں کہ کب ملاقات ہو۔۔۔۔۔" " میری یاد میں " صفحه ۴۵ تا ۱۷ اشاعت ۱۹۹۴ء)