تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 352 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 352

خلافت ثانیہ کا دسواں سال 344 تاریخ احمد بیت - جلد ۴ مبلغوں کے لئے آسانی پیدا ہو۔۱۵ جن لوگوں سے اسے واسطہ پڑتا ہے۔خصوصاً افسروں۔بڑے زمینداروں یا اور دلچسپی لینے والوں کے متعلق غور کرے کہ ان سے کام لینے کا کیا ڈھب ہے اور خصوصیت سے اس امر کو اپنی پاکٹ بک میں نوٹ کرے کہ کس کس میں کون کون سے جذبات زیادہ پائے جاتے ہیں جن کے ابھارنے سے وہ کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔جن لوگوں سے کام لینا ہے ان میں سے دو ایسے شخصوں کو کبھی جمع نہ ہونے دو۔جن میں آپس میں نقار ہو۔اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہاں کے لوگوں سے ہوشیاری سے دریافت کرلو کہ ان معززین کی آپس میں مخالفت تو نہیں۔اگر ہے تو کس کس سے ہے جن دو آدمیوں میں مقابلہ اور نقار ہو ان کو اپنے کام کے لئے کبھی جمع نہ کرو بلکہ ان سے الگ الگ کام لو اور کبھی ان کو محسوس نہ ہونے دو کہ تم ایک سے دوسرے کی نسبت زیادہ تعلق رکھتے ہو۔تمہاری نظر میں وہ سب برابر ہونے چاہیں اور کوشش کرو کہ جس طرح ہو سکے انکا نقار دور کر کے ان کو کلمہ واحد پر اسلام کی خدمت کے لئے جمع کر دو۔۱۷۔جس جگہ جاؤ وہاں کے لوگوں کی قوم ان کی قومی تاریخ اور ان کی قومی خصوصیات ان کی تعلیمی حالت ان کی مالی حالت اور ان کی رسومات کا خوب اچھی طرح پتہ لو اور پاکٹ بک میں لکھ لو اور جہاں تک ہو سکے ان سے معاملہ کرتے ہوئے اس امر کا خیال رکھو کہ جن باتوں کو وہ نا پسند کرتے ہیں وہ ان کی آنکھوں کے سامنے نہ آدیں۔۱۸- جس قوم میں تبلیغ کے لئے جاؤ اس کے متعلق دریافت کر لو کہ اس میں سب سے زیادہ مناسب آدمی کونسا ہے جو جلد حق کو قبول کر لے گا۔اس سے پہلے لو پھر اس سے رئیس کا پتہ لو جس کا لوگوں پر سب سے زیادہ اثر ہے پھر اس سے ملو اور اسی کی معہ میں پہلے قوم کو درست کرنے کی -19 کوشش کرو۔جب کسی قوم میں جاؤ تو پہلے یہ دیکھو کہ اس قوم کو ہندو مذہب سے کون کونسی مشارکت ہے اور اسلام سے کون کونسی مشارکت ہے اور ان کو اپنی کاپی میں نوٹ کر لو۔پھر ان باتوں سے فائدہ اٹھا کر جو ان میں اسلام کی ہیں۔ان میں اسلام کی محبت پیدا کرنے کی کوشش کرو اور ان اسلامی مسائل کی خوبی پر خاص طور پر زور دو جن پر وہ پہلے سے کاربند ہیں اور جن کے وہ عادی ہو چکے ہیں۔جب ایسی جگہ پر جاؤ جہاں کے لوگ اسلام سے بہت دور ہو چکے ہیں اور جو اسلام کی کھلی تبلیغ کو : i |