تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 340 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 340

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 332 خلافت ثانیہ کا دسواں سال پکانا پڑے گا تو پکا ئیں گے اگر جنگل میں سونا پڑے گا تو سوئیں گے جو اس محنت اور مشقت کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں وہ آئیں۔ان کو اپنی عزت اپنے خیالات قربان کرنے پڑیں گے ایسے لوگوں کی محنت باطل نہیں جائے گی۔ننگے پیروں چلیں گے۔جنگلوں میں سوئیں گے۔خدا ان کی اس محنت کو جو اخلاص سے کی جائے گی ضائع نہیں کرے گا۔اس طرح جنگلوں میں ننگے پیروں پھرنے سے ان کے پاؤں میں جو سختی پیدا ہو جائے گی وہ حشر کے دن جب پل صراط سے گزرنا ہو گا ان کے کام آئے گی مرنے کے بعد ان کو جو مقام ملے گاوہ راحت و آرام کا مقام ہو گا۔اور یہ وہ مقام ہو گا جہاں رہنے والے نہ بھوکے رہیں گے نہ پیا سے یہ چند دن کی بھوک اور چند دن کی پیاس اس انعام کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ہے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک طرف مسلمانان ہند کو متحدہ کام کرنے کی دعوت جماعت کو میدان جہاد میں آنے کی ہدایت دی تو دوسری طرف مسلمانان ہند کو متحدہ کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے فرمایا۔جب تک ایک لمبی اور باقاعدہ جنگ نہ کی جائے گی (سعی اور تبلیغ کی نہ تلوار کی) اس وقت تک ان علاقوں میں کامیابی کی امید رکھنا فضول ہے۔اس کام پر روپیہ بھی کثرت سے خرچ ہو گا۔ہندو اپنی پرانی کوششوں کے باوجود دس لاکھ روپیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں مسلمانوں کو نیا کام کرتا ہے ان کے لئے ہیں لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے اس اعلان کے ساتھ ہی حضور نے اپنی طرف سے پیشکش فرمائی کہ اگر دوسرے لوگ بقیہ رقم مہیا کر لیں تو ہم پچاس ہزار روپیہ یعنی کل رقم کا چالیسواں حصہ اس کام کے لئے جمع کریں گے۔علاوہ ازیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کے فضل اور اس کی توفیق کے ماتحت ہماری جماعت تمھیں آدمی تبلیغ کا کام کرنے کے لئے دی گی۔جن کے اخراجات وہ موعودہ رقم میں سے خود برداشت کرے گی۔اور اگر اس سے زیادہ خرچ ہو گا تو بھی وہ خود اپنے مبلغوں کا کل خرچ ادا کرے گی اور میں یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ اگر زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہوئی۔تو ہماری جماعت انشاء اللہ سینکڑوں تک ایسے آدمی مہیا کر دے گی۔جو تبلیغ کا عمر بھر کا تجربہ رکھتے ہوں گے"۔حضور نے یہ دعوت دیتے ہوئے دوسری مسلمان کہلانے والی تمام جماعتوں (اہلحدیث - حنفی۔شیعہ وغیرہ) کے سر بر آوردہ اصحاب کو توجہ دلائی کہ وہ اس موقعہ کی نزاکت کو سمجھیں اور اسی نسبت سے اپنے لوگوں کی طرف سے مطلوبہ رقم کا فورا اعلان کر کے ایک مقام پر جمع ہوں تاکام کی تفصیل اور م پر غور کر لیا جائے اب چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنا وقت ضائع کرنے کا وقت نہیں کام کا وقت ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی اس دعوت اور فراخ دلانہ پیشکش پر اخبار ”ہمدم " نے لکھا۔