تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 299 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 299

291 تاریخ احمدیت جلد ۴ خلافت ثانیه کانواں سال المختلفه وايد وادعوتهم ببذل المال فى المشرقين والمغر بين في مختلف الاقطار و الشعوب ونظموا جمعياتهم وصدقوا الحمله حتى استفحل أمرهم وصارت لهم مراكز دعايته في اسياء واوربا وامريكا وافريقيه تساوی علما وعملا جمعيات النصارى وأما في التأثير والنجاح فلامنا سبته بينهم وبين النصارى فلقاديانيون اعظم نجاحالما معهم من حقائق الاسلام و حكمه "۔یعنی میں نے جماعت احمدیہ کا بغور مطالعہ کیا ہے اس جماعت کے کام حیرت انگیز ہیں احمدیوں نے اپنا قلم اور آواز مختلف زبانوں میں احیائے اسلام کے لئے استعمال کی ہے۔اور مشرق و مغرب میں اپنے اموال خرچ کر کے اپنے عقائد پھیلائے ہیں۔چنانچہ یہ جماعت بہت اہمیت حاصل کر چکی ہے ایشیا یورپ، امریکہ اور افریقہ میں ان کے تبلیغی مراکز قائم ہو چکے ہیں۔یہ مراکز علمی و عملی رنگ میں تو عیسائیوں کے مراکز کے ہم پلہ نہیں لیکن اپنے اثرات اور کامیابی کے لحاظ سے عیسائیوں کو ان سے کوئی نسبت نہیں ہے۔یہ جماعت سب سے زیادہ کامیاب ہے کیونکہ اس کے پاس اسلام کے حقائق و معارف ہیں۔جو شخص ان کے حیرت انگیز کارناموں کو بغور دیکھتا ہے اور سب باتوں کا موازنہ کرتا ہے وہ اس بات پر حیرت زدہ ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا کہ اس چھوٹی سے جماعت نے تبلیغ واشاعت اسلام کے لئے جو عظیم الشان کام کیا ہے وہ دوسرے کروڑوں مسلمانوں سے نہیں ہو سکا۔(۲) اسلام کی طرف منسوب ہونے والے تمام فرقوں میں سے صرف قادیانی فرقہ ہی زندہ اور بیدار فرقہ ہے۔اس کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ نہیں لیکن اس کے یورپ اور مشرق میں پھیلے ہوئے تبلیغی مشن، مساجد اور مدارس دیکھنے سے آپ کو یقین ہو جائے گا کہ سچا اور مخلص مومن کون ہے۔جماعت احمد یہ مصر کی طرف سے آپ تک مندرجہ ذیل لٹریچر شائع ہو چکا ہے حمامتہ البشری (حصہ اول تألیف سید نا حضرت مسیح موعود) (۲) التبلیغ، تألیف سید نا حضرت مسیح موعود - (۳) الخطاب الجلیل اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی ترجمه از السید زین العابدین ولی اللہ صاحب) از تالیفات سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام (۴) الصلوۃ فی الاسلام ترجمہ نماز از عبد المجيد الرحالته (۵) تنویر الالباب لابطال دعوة البهاء والباب - (۶) النور المین (۷) کشف اللثام اور (۸) جواہر الکلام (از مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس ) " بشائر التوراة والانجيل في حق سليل سيدنا ابراہیم الخلیل‘ ( از مکرم مولا تا ابوالعطاء صاحب جالندھری) بالا خر یہ بتانا بھی مناسب ہو گا کہ مصر کے مندرجہ ذیل مخلص احمدی احباب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی زیادت اور مرکز سے استفادہ کے لئے آچکے ہیں۔(۱) عبد الحمید خورشید آفندی