تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 300 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 300

تاریخ احمدیت جلد ۴ 292 خلافت ثانیہ کا نواں سال (۲) الاستاذ احمد علمی آفندی (۳) الشیخ عبد الحمید ابراهیم آفندی (۴) ابراہیم عباس فضل الله از خرطوم سوڈان مصر (۵) رضوان عبد اللہ - ( آپ ربوہ میں حصول تعلیم کے لئے آئے اور ۲۶ اگست ۱۹۵۳ کو ربوہ میں وفات پائی اور یہیں دفن کئے گئے۔122 احمد یہ ٹیریٹوریل کمپنی ۱۹۲۲ء کے آغاز میں دوسری ملکی جماعتوں اور قوموں کی طرح IZA ٹیریٹوریل فورس میں جماعت احمدیہ کی بھی ایک کمپنی جالندھر میں قائم کی گئی۔احضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ۱۹۳۹ ء تک اس کمپنی کی کمان کرتے رہے۔کمپنی کے جوانوں کے لئے آپ کی برگزیدہ شخصیت تنظیم و اخلاق اور فوجی روح کے اعتبار سے ایک مثالی شان رکھتی تھی۔جن دنوں آپ ٹیریٹوریل فورس میں لیفٹینٹ کے عہدہ پر فائز تھے، قادیان کے " تعلیم الاسلام میگزین نے آپ کے حالات بیان کرتے ہوئے لکھا۔" آپ کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے اختراع کا ایک خاص ملکہ عطا فرمایا ہے چنانچہ آپ نے بندوق کی ایسی گولی ایجاد کی ہے جو بڑے بڑے جانور کے پار نکل جاتی ہے۔اور اس کی ہلاکت کا باعث بن جاتی ہے۔۔آپ کے اخلاق فاضلہ کا بڑے بڑے افسروں کو بھی اقرار ہے۔فوجی کام میں خاص دلچسپی لیتے ہیں آپ کا نشانہ نہایت اعلیٰ درجہ کا ہے نشانہ بازی میں بھی ایک ایسا آلہ ایجاد کر رہے ہیں جس کے ذریعہ سے دور فاصلے کی چیز بہت قریب نظر آنے لگے گی۔اور نشانہ کبھی خطا نہ جائے گا"۔۱۸۰ ۲۳ / جنوری ۱۹۲۲ء کی صبح کو حکیم فضل مبلغ گولڈ کوسٹ (غانا) کو ہدایات زریں الرحمن صاحب مغربی افریقہ روانہ ہونے والے تھے۔حضور نے ان کو تحریری اور زبانی ہر دو طرح ہدایات دیں جن کا ملخص یہ تھا: (1) وہاں کی زبان سیکھیں (۲) نہایت محبت اور حکمت سے کام لیں (۳) وہ قومیں اپنے سرداروں کا بہت ادب کرتی ہیں اس لئے ان سے معالمہ کرتے وقت کوئی ایسی بات نہ ہو جو ان کو بُری لگے۔جب ان کو نصیحت کریں۔تو علیحدگی میں کریں (۴) ان کی دماغی قابلیت کے لحاظ سے تدریجاً علم دین سکھائیں۔(۵) ہمیشہ چست رہیں (۲) اپنا کام کرتے وقت دوسروں پر نگاہ مت رکھیں۔(۷) اخلاق کا خاص خیال رکھیں اور حکام سے معاملہ کرتے وقت مناسب ادب سے پیش آئیں۔(۸) افر- قنوں کا تاثر ہے کہ دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے مگر آپ ان سے محبت کا معاملہ کریں۔(۹) عادات ، لباس اور کھانے پینے میں ہمیشہ کفایت مد نظر رہے۔HAI " تحفه شہزادہ ویلیز شہزادہ ریلیز (جو بعد کو ایڈورڈ ہشتم بنے اور ۱۹۳۶ء میں انگلینڈ چرچ سے اختلاف کر کے تخت سے دستبردار ہو گئے اور ڈیوک آف ونڈسر کہلائے)