تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 292 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 292

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 284 خلافت ثانیہ کا آٹھواں سال ۱۴۵۰ اس سال حضور ایدہ اللہ تعالی نے طبی مشورہ کے مطابق کشمیر کا سفر فرمایا۔آپ ۲۵ جون ۱۹۲۱ء کو روانہ ہوئے اور تین ماہ بعد ۲۹ ستمبر ۱۹۲۱ء کو واپس تشریف لائے۔حضور دوران سفر اسلام آباد - گاند ھربل - چشمہ اچھابل - چشمه ویری ناگ اور آسنور یاڑی پور وغیرہ کی طرف بھی تشریف لے گئے مگر قیام اکثر و بیشتر سری نگر میں رہا۔ماحول کی کشمیری جماعتوں نے حضور کی آمد سے خوب فائدہ اٹھایا۔اور نوے کے قریب پیتیں ہوئیں۔۲۲ اگست ۱۹۲۱ء کو حضور تمام اہل بیت کے ساتھ محلہ خان یار میں تشریف لے گئے۔اور حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے مزار مبارک پر بہت دیر تک دعا کی۔اور روضہ کے محافظ کو اس کی مرمت کے لئے کچھ رقم بھی دی۔اس کے بعد حضور جامع مسجد دیکھنے گئے۔۲۶-۲۷ اگست کو حضرت اقدس کے ارشاد پر آسنور میں احمدیان کشمیر کا جلسہ ہوا۔جس میں حضور نے تربیتی امور پر لیکچر دیئے۔آسنور کے احمدیوں نے اس موقع پر جلسہ کے انتظام اور مہمانوں کی خدمت کا حق ادا کر دیا۔دسمبر ۱۹۲۱ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے قلم سے ایک معرکتہ آئینه صداقت الآراء کتاب " آئینہ صداقت " شائع ہوئی۔جس میں حضور نے مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے کی انگریزی کتاب "دی سپلٹ " (The Split) سے پیدا ہو سکنے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ اختلافات سلسلہ کی تاریخ کے صحیح حالات پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس عظیم الشان تصنیف کا (جو ۲۰۳ صفحات پر مشتمل ہے) اختام ان الفاظ پر ہوا کہ احمدیت۔خدا کا قائم کیا ہوا پودہ ہے اس کو کوئی اکھاڑ نہیں سکتا۔خلافت اس کا لگایا ہو ا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔اس عاجز اور ناتوان وجود کو اسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے اس کے کام میں کوئی روک نہیں ہو سکتا۔اس زبردست تصنیف کا انگریزی ترجمہ " The Truth about the split" کے نام سے کلکتہ میں چھپ کر ۱۹۲۴ء میں شائع ہوا۔سالانہ جلسہ ۱۹۲۱ء میں حضرت اقدس نے ہستی باری تعالٰی کے موضوع پر تقریر ہستی باری تعالیٰ دلپذیر فرمائی جو اسی نام سے شائع ہوئی اس معرکۃ الآراء تقریر میں حضور نے ہستی باری تعالی کے دلائل اس کی صفات شرک اور اس کی باریک در بار یک اقسام رویت الهی اور اس کے مدارج اور اس کے طریق حصول پر ایسی زبر دست روشنی ڈالی ہے کہ گویا دن ہی چڑھا دیا ہے۔ا حضرت میر ناصر نواب صاحب نے مسجد مبارک ۱۹۲۱ء کے متفرق مگر اہم واقعات اور مری (قادیان) سے مہمان خانہ تک احمدیہ بازار میں فرش