تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 293
تاریخ احمد بیت - جلد " 285 خلافت ثانیہ کا آٹھواں سال ۲- قادیان میں شرقی جانب واقع ڈھاب کے پر کرنے کا کام حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی نگرانی میں ہوا۔۱۱۵۰ ۳ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے جنرل خان اوصاف علی خان صاحب ہی۔آئی - ای کمانڈر انچیف افواج نابھہ اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے نکاح پڑھے۔- حضرت مسیح موعود کے جلیل القدر صحابی حضرت ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کو ڈیانی نے وفات ۱۵۲ پائی۔-۵- جناب مولوی محمد علی صاحب ایم اے اور ان کے چند رفقاء حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امرد ہوئی کو لاہور لے جانے کے لئے قادیان آئے جماعت کی طرف سے خانصاحب ذو الفقار علی خان نے ناشتہ کرنے کے لئے کہا۔مگر انہوں نے معذرت کر دی۔واپسی پر ٹمٹم میں کھانا کھو دیا گیا لیکن مولوی محمد علی صاحب نے کھانا اتروا دیا۔مشہور مباے۔مباحثہ قادیان ( حضرت میر قاسم علی صاحب اور پنڈت پور مانند صاحب کے درمیان) مباحثہ مالیر کوٹلہ I شیخ عبد الرحمان صاحب مصری حضرت میر قاسم علی صاحب اور مولوی ثناء اللہ صاحب کے درمیان) مباحثہ قادیان TO (حضرت حافظ روشن علی صاحب اور مہاشہ دھرم بھکشو صاحب کے درمیان) مباحثہ لاہور ( حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی اور منشی پیر بخش صاحب ایڈیٹر رسالہ " تائید الاسلام " لاہور کے درمیان)۔علماء سلسلہ کی نئی مطبوعات التشریح الصحیح لالهامات المهدی والمسیح از مولوی فضل دین صاحب وكيل) تذكرة المهدی حصہ دوم از پیر سراج الحق صاحب نعمانی) شہید مرحوم کے چشم دید واقعات (از سید احمد نور صاحب کابلی) تاریخ مالابار ( از شیخ محمود احمد صاحب عرفانی)۔۱۵۴