تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 281 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 281

تاریخ احمد بیت - جلد ۴ 273 خلافت کانسی کا آٹھواں سال کی گئی تو عین ممکن ہے کہ اسلام فاتحانہ انداز میں جنوبی نائیجیریا کے آخری سرے تک پہنچ جائے۔ویسٹ افری متقن پائلٹ نائیجیر یا ۲۱ مئی ۱۹۵۷ء) " میتھوڈسٹ کے چرچ نے اپنی سالانہ کانفرنس کی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام مغربی افریقہ اور خود برطانیہ میں ایک زبر دست تبلیغی مہم سر کر رہا ہے "۔(ڈیلی سروس (نائیجیریا) ۱۲ جون ۱۹۵۷ء) ابادان ( نائیجیریا) کے انچارج بشپ اے، بی، آکیس پہلے نے کہا۔”اسلام اس امر کا بڑے زور سے تقاضا کر رہا ہے کہ اسے مغربی افریقہ کا مسلمہ مذہب قرار دیا جائے اور اس نے ایک سے زیادہ صوبائی پادریوں سے یہ سنا ہے کہ اسلام بہت زیادہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔- (افریقہ میں لاکھوں لاکھ افریقن جن کی تعداد وہاں کی اصل آبادی کے پانچویں حصے کے برابر ہوگی۔اسلام قبول کر چکے ہیں۔بعض علاقوں میں جہاں آجکل عیسائی مشنری اور مسلمان مبلغ ایک دو سرے کے بالمقابل اپنے اپنے مذہب کی اشاعت میں مصروف ہیں حالت یہ ہے کہ عیسائیت قبول کر نیوالے ایک شخص کے مقابلے میں دس افر متن اسلام قبول کرتے ہیں۔یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ مغربی افریقہ میں اب اسلام کو واضح طور پر افری مقنوں کا مذ ہب قرار دیا جاتا ہے۔جبکہ عیسائیت وہاں صرف اور صرف سفید لوگوں (یورپین) کا مذہب بن کر رہ گیا ہے۔" آج سے تیس سال قبل وہ (یعنی مسلمان) سب سے زیادہ پسماندہ قوم تھے لیکن جب سے احمدیہ جماعت نے اپنے ترقیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانا شروع کیا ہے مسلمانوں میں حیرت انگیز تبدیلی واقع ہو گئی ہے "۔( کیتھولک ہیرلڈ ۱۹ اگست ۱۹۵۵ء) 10- ابادان کے بشپ نے نانا میں تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جہاں عیسائیت کو سخت ناکامی ہوئی ہے وہاں مسلمانوں نے میدان جیت لیا ہے"۔نائیجیرین ٹریبیون ۲۴ فروری ۱۹۵۵ء) نائیجیریا کے بشپ ایس- او - روڈ وٹون نے کل افریقہ چرچ کا نفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا عیسائی چرچ نائیجیریا میں اسلام کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بہت تشویش میں ہے (ڈیلی ٹائمز ۱۴ جنوری ۱۹۵۸ء) ۱۲۔مسٹر ریمزے نے افریقہ کے تیرہ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اس خیال کا اظہار کیا کہ عیسائیت افریقہ میں اسلام سے شکست کھا رہی ہے۔(ویسٹ افریقن پائلٹ ۲۱ مارچ ۱۹۶۰ء) ۱۳- جیو فرے ہیرلڈ (ایک مشہور عیسائی مصنف) نے ویسٹ افریقن ریویو (لنڈن) کی دسمبر ۱۹۶۰ء کی اشاعت میں لکھا ہے احمد یہ جماعت اگر چہ قلیل التعداد ہے لیکن یہ بہت زیادہ کام کرنے والے