تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 212 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 212

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 204 خلافت ثانیہ کا چوتھا سال آگیا ہے کہ اپنے تو علیحدہ رہے غیر بھی اس امر کو محسوس کر رہے ہیں کہ میں سیاست سمجھتا ہوں اور یہ اس لئے کہ میں سیاست کو دینی نقطہ نگاہ سے دیکھتا ہوں چونکہ اسلام کے اصول نہایت پکے ہیں۔اس لئے جب میں اسلام کے اصول کے ماتحت کسی علم کو دیکھتا ہوں تو اس کا سمجھنا میرے لئے نہایت آسان ہو جاتا ہے کوئی علم ہو خواہ وہ فلسفہ ہو یا علم النفس ہو۔یا سیاسیات ہوں میں اس پر جب بھی غور کروں گا ہمیشہ صحیح نقطہ پر پہنچوں گا اور چونکہ قرآن مجید کے ماتحت ان علوم کو دیکھتا ہوں۔اس لئے ہمیشہ صحیح نتیجہ پر پہنچتا ہوں اور کبھی ایک دفعہ بھی اللہ تعالٰی کے فضل سے مجھے اپنی رائے کو تبدیل کرنا نہیں پڑا ۱۳۱۹ : ریاست لائبیریا (مغربی افریقہ) میں احمدیت اسی سال مغربی افریقہ کی ریاست لائبیریا کے ایک پروفیسر نے احمدیت کا لٹریچر منگوایا اس طرح پہلی بار کبیر میں احمدیت کاپیغام پہنچا۔۲۲ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کو زمانہ قیام بمبئی میں " تصدیق امسیح والمهدی" تحریک ہوئی کہ حضرت مسیح موعود کے مناقب پر ایک مختصر سا ایک رسالہ لکھنا چاہیے۔چنانچہ آپ نے ہمیئی سے واپس آکر د سمبر ۱۹۱۷ ء میں ” تصدیق المسیح المهدی" تصنیف فرمائی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کو آیات قرآنیہ و احادیث صحیحہ سے ثابت فرمایا۔تحریک وقف زندگی سلسلہ کی تبلیغی سرگرمیاں روز بروز وسعت پکڑ رہی تھیں اس لئے حضرت خلیفہ ثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے اشاعت اسلام کے لئے ۷ / دسمبر ۱۹۱۷ء کو زندگی وقف کرنے کی تحریک فرمائی۔اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے ۶۳ نوجوانوں نے اپنے نام پیش کئے جن میں مولوی عبدالرحیم صاحب ایم۔اے شیخ یوسف علی صاحب بی۔اے صوفی عبد القدیر صاحب نیاز بی۔اے صوفی محمد ابراہیم صاحب بی ایس سی مولوی جلال الدین صاحب شمس مولوی ظهور حسین صاحب مولوی غلام احمد صاحب مولوی ابوبکر صاحب سماٹری۔مولوی ظل الرحمان صاحب بنگالی - خان بهادر مولوی ابوالهاشم خان صاحب ایم۔اے اسٹنٹ انسپکٹر مدارس بنگال مولوی مبارک علی صاحب بنگالی شیخ محمود احمد صاحب عرفانی اور مولوی رحمت علی صاحب مولوی فاضل بھی تھے۔ان واقفین کو تین گروہوں میں تقسیم کر دیا گیا۔(۱) رابطین جو واقفین کے استاد تھے۔(۲) مجاہدین جو عملاً تبلیغی جہاد میں مصروف عمل تھے۔(۳) منتظرین جو مدرسہ احمدیہ یا ہائی سکول میں تعلیم پا رہے تھے