تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 213 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 213

تاریخ احمدیت جلد ۴ علمهم 205 خلافت ثانیہ کا چوتھا سال "حقیقته الرؤيا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ۲۸٬۲۷/ دسمبر ۱۹۱۷ء کو سالانہ جلسہ کے موقع پر تین نگار یہ فرما ئیں جو " حقیقتہ الرویاء" کے نام سے شائع ہو ئیں۔ان تقریروں میں حضور نے علم دین کے طریق بتائے۔الہام کشف رویاء اور خواب کے فلسفہ پر بڑی وضاحت سے روشنی ڈالی اور الہام خصوصاً ما موروں کے الہام کی علامات بیان فرما ئیں۔۱۹۱۷ء کے متفرق مگر اہم واقعات - حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کے ختم قرآن پر ۱۲۳ فروری ۱۹۱۷ء کو آمین ہوئی۔-r حضرت ام المومنین حضرت حافظ روشن علی صاحب اور حضرت میر محمد اسحق صاحب جناب نشی قدرت اللہ صاحب سنوری کی ہمشیرہ کے رخصتانہ کی تقریب پر سنور (ریاست پٹیالہ) تشریف لے گئے۔۔حضرت خلیفہ المسح الاول کی بڑی دختر حفصہ بیگم (اہلیہ مفتی فضل الرحمن صاحب) اور مرزا غلام اللہ صاحب کا انتقال ہوا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی اجازت اور حضرت میر محمد اسحق صاحب کی نگرانی میں ایک انجمن ارشاد " قائم ہوئی جس کا مقصد جوانوں کو تبلیغی ٹریننگ دینا تھا۔اس کے علاوہ حضور کی تحریک تبلیغ ولایت کو کامیاب بنانے کے لئے مدرسہ احمدیہ کے طلباء نے بھی انجمن شبان الاسلام M ee کی بنیاد رکھی۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ہجرت کر کے قادیان تشریف لے آئے۔حضرت خلیفہ ثانی نے حضرت میر محمد اسمعیل صاحب کا نکاح ثانی جناب مرزا محمد شفیع صاحب کی دختر نیک اختر سے پڑھا۔۷ ۱۹-۸-۷ اپریل ۱۹۱۷ء کو قادیان میں احمد یہ کانفرنس ہوئی۔کانفرنس کا پہلا اجلاس الاسلام ہائی سکول کے ہال میں۔دوسرا مسجد اقصیٰ میں اور تیسرا مسجد مبارک میں ہوا۔وسطی اجلاس کی صدارت قمر الا نبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے کی۔حضرت خلیفتہ المسیح اول کی یادگار میں شفاخانہ نور کا اجراء ہوا۔اور اس کے پہلے انچارج مفتی فضل الرحمٰن صاحب بنے۔شفاخانہ حضرت خلیفتہ اول کے مطب والے مکان میں ہی کھولا گیا حضرت خلیفتہ المسح ثانی کے حکم سے حکیم خلیل احمد صاحب مونگیری پنجاب کی انجمنوں کی تنظیم