تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 198 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 198

تاریخ احمدیت۔جلد ۴ 190 خلافت ثانیہ کا تیسرا سال تھیں۔مارچ 1914ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے ہاتھ پر بیعت کرلی۔ایک احمدی شاعر جناب حسن رہتاسی نے اس پر یہ قطعہ کہا۔تیرے وعدے کے مطابق ترے مامور کے پاس چل کے دنیا کے کناروں سے خدائی آئی جس کے آنے کی خبر عہد نبوت میں ملی تائی والے کی خلافت میں وہ تائی آئی مارچ ۱۹۱۶ء میں دار السلطنت دہلی میں جماعت دار السلطنت دہلی میں عظیم الشان جلسہ احمدیہ کا عظیم الشان جلسہ منعقدہ ہوا۔جو ۳/ مارچ ۱۹۱۶ء سے شروع ہو کر ۶ / مارچ ۱۹۱۶ء تک چار دن برابر منعقد ہو تا رہا تھا۔اپنی نوعیت کا پہلا اور عظیم الشان تبلیغی جلسہ تھا۔جلسہ کے آغاز میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پیغام اہل دہلی کے نام جناب شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے پڑھ کر سنایا۔حضرت حافظ روشن علی صاحب - حضرت میر محمد الحق صاحب حضرت مفتی محمد صادق صاحب، چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب ، حضرت میر قاسم علی صاحب، چوہدری ابوالہاشم صاحب، مولوی محمد الدین صاحب اور شیخ عبد الخالق صاحب ماہر بائیبل کے لیکچر ہوئے۔لیکن اس جلسہ کی جان حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایده اللہ تعالیٰ کا وہ معرکتہ الآراء مضمون تھا جو حضور نے "اسلام اور دیگر مذاہب" کے عنوان سے قلم برداشتہ رقم فرما کر بھجوایا تھا۔حضور کا یہ نہایت اہم مضمون جس نے اہل دہلی پر باحسن طریق اتمام حجت کر دیا بعد کو کتابی صورت میں اردو کے علاوہ عربی اور انگریزی میں بھی شائع کیا گیا تھا۔"نصائح مبلغین" ۲) حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالٰی نے ۱۲ مارچ ۱۹۱۷ء کو نماز ظہر کے بعد مبلغین کے لئے ایک اہم لیکچر دیا۔جس میں بہت قیمتی نصیحتیں فرما ئیں۔مثلاً تبلیغ میں تزکیہ نفس سے غافل نہ رہیں۔کتابیں اپنی خرید ہیں۔سوال اور خوشامد سے بچیں۔اللہ پر توکل کریں دعاؤں میں مصروف رہیں۔بدی کے رد میں پوری جرات سے لیکچر دیں۔اپنے کام کا محاسبہ کرتے رہیں۔استقلال سے کام لیں۔مسائل پر غور کرنے کی عادت ڈالیں اور لوگوں کو مرکز میں بار بار آنے کی تاکید کرتے رہیں maal یہ لیکچر "نصائح مبلغین " کے نام سے چھپ چکا ہے۔"نجات کی حقیقت" حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی نے ۲۵ مارچ ۱۹۱۷ء کو ایک عیسائی کی درخواست پر مسئلہ نجات سے متعلق فلسفہ عیسائیت اور فلسفہ اسلام کا مقابلہ کر کے اسلام کی برتری ثابت فرمائی ہے۔