تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 199 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 199

تاریخ احمدیت جلد ۴ 191 خلافت ثانیہ کا تیسرا سال حضرت خلیفتہ اصبح کا ایک پُر حکمت جو اس حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں جواب ایک غیر مبائع صاحب کا خط پہنچا۔کہ اختلاف عقائد کے باوجود حضور کی مستجاب دعاؤں سے استفادہ کے لئے بیعت کرنا چاہتا ہوں۔حضرت اقدس نے جواب لکھوایا۔اگر آپ صرف دعا سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو میں دعا ئیں تو ہر مذ ہب اور ملت کے آدمیوں کے لئے کرتا ہوں اس کے لئے احمدی ہونا اور احمدیوں میں مبائع ہونا شرط نہیں۔ہندو اور عیسائی بھی مجھے دعا کے لئے کہتے ہیں اور میں ان کے لئے دعا کرتا ہوں۔پس اگر یہی غرض آپ کی بیعت کرنے کی ہے۔تو یہ غرض مبارک ہے آپ اپنی اصلی حالت میں رہیں اور مجھے کبھی کبھی علم کے لئے یاد دلاتے رہیں۔اور اگر بیعت کی غرض اتحاد جماعت کا قائم رکھنا ہے تو پھر اس شرط پر میں آپ کی بیعت منظور کر سکتا ہوں کہ انتظام جماعت کے متعلق آپ کو میرے تمام احکام ماننے پڑیں گے۔مسائل اختلافیہ میں نہ میں آپ کے عقائد کا ذمہ دار اور نہ آپ میرے عقائد کے ذمہ دار نہ آج تک کوئی خلیفہ عقائد میں جماعت کا ذمہ دار ہوا ہے لیکن عقائد کے متعلق اتنی احتیاط ضروری ہو گی۔کہ جب میں کسی مسئلہ پر بحث کو جماعت کے اختلاف کا باعث قرار دوں تو اس پر بحث کرنے سے کنارہ کشی کرنی ہو گی اگر ان شرائط پر آپ بیعت کرنا چاہتے ہیں۔تو آپ کی بیعت منظور ہے "۔۳۴۵ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی کامیابی اور شکریہ اس سال ایم۔اے کا امتحان دیا تھا۔جس میں آپ کامیاب ہو گئے۔احباب نے کثرت سے مبارکباد کے خطوط بھیجے جس پر آپ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریر فرمایا۔” میری یہ کامیابی اللہ تعالی کے خاص فضلوں میں سے ایک فضل ہے۔کیونکہ ظاہر سامان بالکل مایوس کن تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ مجھے ایم۔اے تک پڑھانے کا ارادہ ظاہر فرمایا تھا۔سو میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے اس قول کو پورا کرنے کے لئے ہی اللہ تعالیٰ باوجود میری کمزوریوں کے تمام یونیورسٹی کے امتحانوں میں مجھے کامیاب فرما تا رہا۔اخبار " صادق " کا اجراء حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے جون ۱۹۱۶ء میں رد عیسائیت کے لئے اخبار " صادق " جاری کیا۔جو چند اشاعتوں کے بعد بند ہو گیا۔" حضرت خلیفتہ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت کو دعاؤں کی طرف قبولیت دعا کے طریق" توجہ دلانے کے لئے ۲۱ / جولائی اور ۲۸ جولائی ۱۹۱۶ء کو ” قبولیت دعا کے طریق پر نہایت پر معارف خطبات ارشاد فرمائے - جو کتابی شکل میں بھی شائع ہو چکے