تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page 91 of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page 91

تاریخ احمد 83 سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے موانع قبل از خلافت حضرت شیخ یعقوب علی خلافت سے متعلق ایک نزاع اور آپ کی اولوالعزمی عرفانی فرماتے ہیں۔" ۱۹۱۰ء کے اوائل میں خلیفہ اور انجمن کے تعلقات پر ایک بحث جماعت میں پیدا ہو گئی اس موقعہ پر صدرانجمن کے بعض عہدیدار اور ان کے اتباع ہے دوسرے لوگ خلیفتہ المسیح کی پوزیشن ایک میر مجلس سے زیادہ نہ سمجھتے تھے۔اور ایک جماعت خلیفتہ المسیح کو خلافت راشدہ کا مظہر اور قدرت ثانی کا مظہر اول یقین کرتی تھی یہ خصوصیت سے صاحبزادہ صاحب کے امتحان کا وقت تھا۔مگر صاحبزادہ صاحب نے نہایت اخلاص اور وفاداری کے ساتھ اپنے مقام کو نہ چھوڑا اور اپنے طرز عمل سے دکھا دیا کہ قوم کے شیرازہ کارھا گا صرف خلیفہ ہی ہے اور یہی ایک پاک وجود ہے جو ہمیشہ اسلام کی شیرازہ بندی کا موجب رہا ہے" فروری ۱۹۱۰ ء سے آپ نے قادیان میں نماز مغرب کے بعد قرآن مجید کا درس دیتا درس قرآن شروع فرمایا - مخدوم محمد ایوب صاحب کا بیان ہے۔” مجھے اس درس میں صرف چند روز ہی شامل ہونے کا موقعہ ملا۔حضور نے قرآن کریم کے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کے معارف و حقائق بیان فرما کر ایک طرف تو لا یمسه الا المطهرون کے مطابق نوجوانی میں اپنی پاکیزہ زندگی کا ثبوت دیا۔اور دوسری طرف کسی مشکل مقام قرآن مجید کے معنے معلوم کرنے کے لئے کوشش کرنے اور پھر سمجھنے کے لئے دعائیں کرنے اور پھر اس کا حل پانے کا ذکر فرما کر اپنے عشق قرآن شریف اور تعلق باللہ کا ثبوت دیا۔الغرض اس قلیل عرصہ میں مجھ پر حضور کے عشق و نهم قرآن کریم ، طهارت و تقومی تعلق بالله اجابت دعا اور مطہر زندگی کا گہرا اثر ہوا اور یہی اثر تھا جو کہ بفضلہ تعالیٰ حضور کو خلیفہ بر حق مانے میں کام آیا۔سالانہ جلسہ منعقدہ مارچ ۱۹۱۰ ء میں تقریر ۱۹۰۹ء کا سالانہ جلسہ مارچ ۱۹۱۰ء کو منعقد ہوا۔جس میں آپ کا بھی لیکچر ہوا۔جلسہ کے دوران میں بورڈنگ ہاؤس کے ایک کمرہ میں احمدید احمد یہ کانفرنس کی صدارت کانفرنس ہوئی جس کی صدارت کے فرائض آپ نے انجام نوجوانوں کے لئے تربیتی کلاس احمدی طلباء کی تربیت و اصلاح کے لئے آپ نے وسط ۱۹۱۰ء میں ایک تربیتی کلاس جاری فرمائی۔۲۵۸