تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page viii
بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود اظہار تشکر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک زمانہ کی تاریخ اور عہد خلافت اولی کے عظیم الشان اور زندہ جاوید کارناموں کو پیش کرنے کے بعد اب ہم سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی مصلح موعود ایدہ اللہ الودود کی چالیس سالہ مقدس زندگی اور آپ کے شاندار عہد خلافت کی ابتدائی چودہ سالہ دینی تنظیمی اور علمی خدمات پر مشتمل پہلی جلد پیش کر رہے ہیں۔یہ جلد ۱۹۲۷ ء تک کے واقعات پر مشتمل ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے بہت ہی تھوڑے عرصہ میں تاریخ احمدیت جیسی اہم جماعتی ضرورت کو بہت حد تک پورا کرنے کی توفیق دی ہے۔اندازہ یہ ہے کہ ۱۹۶۴ء تک کی تاریخ کو مکمل کرنے کے لئے مزید دو جلدیں شائع کرنی پڑیں گی۔مولف " تاریخ احمدیت مکرم مولوی دوست محمد صاحب شاہد اور ادارة المصنفین کے کام کرنے والوں کے لئے خاص طور پر دعا کریں کہ اللہ تعالی گذشتہ کام کو نوازے اور آئندہ ہونے والے کام کے لئے فرشتوں سے ہماری مدد فرمائے تا ہم جلد اس اہم کام سے عہدہ برآ ہوسکیں جس کی ذمہ داری سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۱۹۵۷ء میں ہم پر ڈالی تھی۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی مصلح موعود ید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا زمانہ در حقیقت برکات کے لحاظ سے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی زمانہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے وہ وعدے جو سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے غلبہ اسلام کے متعلق کئے تھے ان کو پورا کرنے کے لئے نہایت تفصیل کے ساتھ آپ کو یہ خبر دی تھی کہ آپ ہی کی ذریت اور آپ کی ہی نسل کا ایک عظیم الشان انسان اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہوگا۔وہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا۔اور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اس سے برکت پائیں گی۔آپ کے مبارک زمانہ کے متعلق نہ صرف سید نا حضرت مسیح