تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page ix of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page ix

موعود عليه الصلوة والسلام کو بشارات دی گئیں بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آنحضرت ﷺ اور اولیائے امت محمدیہ کو بھی خبر دی گئی۔چنانچہ مختلف رنگوں میں یہ خبریں ہمارے زمانہ تک پہنچیں اور ہم نے ان سب کو سید نا حضرت مصلح موعود کے عہد مبارک میں پورا ہوتے دیکھ لیا۔فــالـحـمـد لـلـه على ذلك حمداً كثيراً لا يعد ولا يحطى - مکرم مولوی دوست محمد صاحب فاضل نے مسودہ کی تیاری کے لئے قادیان اور دیگر مقامات کا سفر کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصہ میں دن رات ایک کر کے ساڑھے چھ صد صفحات پر مشتمل کتاب کے مسودے کو مرتب کیا۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے اور بہترین رنگ میں جزائے خیر دے۔حضرت حافظ سید مختار احمد صاحب شاہجہانپوری۔چوہدری محمد شریف صاحب فاضل مبلغ بلاد عربیه، مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس اور مکرم مولوی محمد یعقوب صاحب مرحوم قابل شکر یہ ہیں کہ انہوں نے کتاب کے مسودہ پر نظر ڈال کر بیش قیمت مشورے دئیے۔فجزاهم الله احسن الجزاء اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کو بھی توفیق بخشی کہ اول سے آخر تک کتاب کے مسودے پر ایک نظر ڈال سکا۔اور اس بات کو مد نظر رکھا کہ کتاب میں کسی بات کی کمی باقی نہ رہ جائے۔کتاب کی تیاری میں جن احباب کی طرف سے تعاون حاصل رہا۔ان سب کا ادارہ شکر یہ ادا کرتا ہے۔مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے از راہ شفقت بیرونی مراکز تبلیغ کو معلومات بھجوانے کے لئے سرکلر بھجوایا اور اس طرح بہت سی معلومات حاصل ہو گئیں۔مراکز تبلیغ کے حالات پر نظر ثانی کے لئے مکرم حسن محمد خان صاحب عارف۔مکرم نورالدین صاحب منیر ایم۔اے ، مکرم محمد شفیق صاحب قیصر نے بھی اپنے قیمتی اوقات کو وقف کیا۔مکرم صاحبزادہ مرز او سیم احمد صاحب نے قادیان میں مضمون کے لئے مواد کی فراہمی اور مقامات مقدسہ کی تصاویر کے لئے بہت کوشش فرمائی فجزاهم الله احسن الجزاء مکرم ڈاکٹر شاہ نواز صاحب، مکرم، ڈاکٹر احسان علی صاحب اور جناب قائد صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کراچی بھی قابل شکریہ ہیں کہ انہوں نے مختلف اہم تصاویر اور بلا کس ادارہ کو مہیا کئے۔مکرم شیخ محمد الدین صاحب ریٹائر ڈ مختار عام، مکرم بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر۔جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب اسلم۔مکرم