تاریخ احمدیت (جلد 4)

by Other Authors

Page vii of 754

تاریخ احمدیت (جلد 4) — Page vii

دیکھا۔جن کے خوش نصیب ہاتھوں نے ان مبارک ہاتھوں کو چھوا بلکہ وہ بزرگ بھی اب تھوڑے رہ گئے ہیں جنہوں نے حضرت خلیفہ اسح الاول کا زمانہ پایا۔آپ کی مجلس میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی اور قرآن کریم کے معارف اور نکات آپ سے سیکھے یا آپ کی زبان معجز بیان سے سنے۔موجودہ نسل اور آئندہ نسلوں کے لئے سلسلہ کی ابتدائی تاریخ سے واقفیت حاصل کرنے اور اس ذریعہ سے ایمان کو تازہ اور محکم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ تاریخ احمدیت میں مہیا کیا جارہا ہے۔تاریخ احمدیت کی چوتھی جلد نیا ایڈیشن میں خلافت ثانیہ کے دور اول یعنی ابتدائی چودہ سال کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے یا یوں اندازہ کر لیجئے کہ یہ جلد ان واقعات پر مشتمل ہے جو موجودہ نسل کے چالیس سالہ اصحاب کی پیدائش سے پہلے یا ان کی طفولیت کے زمانہ میں ظہور پذیر ہوئے تھے۔ان کے لئے یہ جلد زمانے کے لحاظ سے بھی تاریخ کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم سب کے لئے ہدایت کا چشمہ اور روح اور دل کی غذا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحم سے ان تمام بزرگوں کی سعی کو مشکور فرمائے جنہوں نے اس کی تالیف اور اشاعت میں مخلصانہ محنت کی ہے اور انہیں وافر اجر سے نوازے۔اور ان کی محنت کے اس شیر میں شمر کو قبولیت سے نوازے اور ہم سب کو تو فیق عطا فرمائے کہ ہم اس نعمت کی پوری قدر کریں اور اس سے پورا فائدہ اٹھا ئیں۔تاہم لَئِنُ شَكَرْتُمْ لَازِ يُدَنَّكُمْ کے انعام کے مستحق ٹھہریں۔آمین محمد ظفر اللہ خان لنڈن ۳۰ اکتوبر ۱۹۶۴ء