تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 638
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 626 " تاریخ احمدیت " حصہ چہارم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سابق رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ کی نظر میں " تاریخ احمدیت " پر تبصرے کتاب " تاریخ احمدیت" کی جلد چہارم کل مغرب کے وقت مجھے مل گئی تھی۔اس کتاب کے دیکھنے اور پڑھنے کا شدید اشتیاق تھا۔عشاء کی نماز کے بعد اس کتاب کو پڑھنا شروع کیا اور راتوں رات اس کا اکثر حصہ پڑھ لیا۔حضرت حکیم الامت حاجی الحرمین سید نا مولوی نور الدین خلیفتہ المسیح اول کی زندگی کے حالات۔آپ کی سیرت اور سوانح جس محنت اور عرق ریزی اور تحقیق و تفتیش کے بعد دل آویز انداز کے ساتھ شستہ اور سلیس زبان میں ہو نہار فاضل مولف مکرم مولوی دوست محمد صاحب شاہد نے ترتیب دیئے اور قلمبند کئے ہیں اس کے لئے وہ بے حد شکریہ کے مستحق ہیں جزا ہم اللہ احسن الجزاء۔حضرت خلیفتہ اصبح اول کے بابرکت عہد خلافت کی جامع اور مستند تاریخ کے علاوہ آپ کے ان کا رہائے نمایاں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے جو آپ نے نظام خلافت کے استحکام کے سلسلہ میں بلا خوف لومتہ لائم انجام دیئے۔اس سلسلہ میں نہایت قیمتی اور غیر مطبوعہ دستاویزات اور شہادتیں اس کتاب میں جمع کر دی گئیں ہیں۔کتاب کا ہر حصہ ہر ایک باب اور ہر ایک فصل دلچسپ انداز میں تحریر کی گئی ہے۔اور تحریر کے اس دلچسپ انداز کو بتو فیقہ تعالی آخر تک قائم رکھا گیا ہے۔کتاب کے پڑھنے سے جہاں حضرت خلیفہ المسیح اول کے خلوص۔اطاعت۔اپنے مرشد و مطاع کے لئے فدائیت۔توکل علی اللہ۔سادگی۔انکساری - سخاوت - خدمت خلق۔خدمت علم۔عشق الہی۔عشق قرآن اور بے لوث خدمت دین کی صفات کا پتہ چلتا ہے وہاں پر اس کتاب میں روحانیت سے لبریز ان صفات و بیان کے پڑھنے والے کا بھی تزکیہ ہوتا ہے۔اس قسم کی صفات کے پیش نظر سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب ازالہ اوہام میں شدید خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ ” دل میں از بس آرزو ہے کہ اور لوگ بھی مولوی صاحب کے طور پر چلیں۔مولوی صاحب پہلے راستبازوں کا نمونہ ہیں۔جزا ہم اللہ احسن الجزاء " کتاب تاریخ احمدیت جلد چہارم پڑھ کر صحیح اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے طور۔آپ کے اخلاق آپ کی صفات اور آپ کی پاکیزہ سیرت فی الواقعہ ایسی تھی کہ گویا پہلے