تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 637 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 637

تاریخ احمدیت جلد ۳ 625 " تاریخ احمدیت " پر تبصرے تاریخ احمدیت حصہ چہارم کے متعلق مکرم مولانا جلال الدین صاحب شمس سابق مجاہد انگلستان و بلاد عربیہ کی رائے تاریخ احمدیت حصہ چہارم جو ادارۃ المصنفین کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔اسے میں نے دیکھا ہے تاریخ احمدیت کی تدوین کا اہم کام ادارۃ المصنفین کی طرف سے کیا جارہا ہے۔اور یہ خوشی کی بات ہے کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تاریخ کے بعد اب حضرت خلیفہ اول اللہ کے سوانح حیات اور آپ کے عہد خلافت کے واقعات بھی محفوظ ہو گئے ہیں۔کتاب نہایت جامع ہے اور آپ کے سوانح حیات کے علاوہ بہت سی تاریخی نایاب باتوں پر مشتمل ہے۔جو ابھی منصہ شہود پر نہیں آئی تھیں۔مصنف نے اس کی تیاری میں بہت محنت شاقہ کی ہے اور جماعت کے لئے ایک نہایت قیمتی ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔علاوہ قیمتی مواد کے متعدد نایاب تصاویر بھی لگائی گئی ہیں۔طباعت اور کتابت عمدہ ہے اور باوجود نخیم ہونے کے قیمت اصل لاگت ہی مقرر کی گئی ہے۔میں جماعت کے ہر فرد سے اپیل کروں گا کہ وہ اسے فورا خریدیں کیونکہ اس جلد میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔احمدیت کی نئی پود کے لئے ان کا جانتا نہایت ضروری ہے۔جلال الدین مشمس مطبوعہ الفضل ۲۰ دسمبر ۱۹۶۳ء صفحہ ۷)