تاریخ احمدیت (جلد 3)

by Other Authors

Page 639 of 709

تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 639

تاریخ احمد بیت - جلد ۳ 627 " تاریخ احمدیت " پر تبصرے راستبازوں کا نمونہ سامنے آگیا ہے اور اس وجہ سے خدا کے مامور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے سب معتقدین اور ماننے والوں سے یہ چاہا کہ وہ حضرت سید نا مولوی نور الدین ان کے نقش قدم پر چلیں۔تاریخ احمدیت کی اس جلد نے تمام احمدیوں کے لئے یہ آسانی پیدا کر دی ہے کہ وہ خدا کے مسیح کی آرزومند خواہش کو اس کتاب کے مطالعہ کے بعد پورا کریں۔اس کتاب کا محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے دیباچہ تحریر فرما کر اور اپنی ذاتی شہادت کی بناء ایمان افزا تاریخی کوائف و حالات اور بعض واقعاتی شہادتوں کو پیش کر کے بلا شک و شبہ اس قیمتی تصنیف کی افادیت میں قیمتی اضافہ کیا ہے۔جماعت مبالکین سے اختلافات رکھنے والے دوستوں کے لئے تو اس کتاب کا مطالعہ اکسیر ہو گا۔والسلام خاکسار شیخ مبارک احمد ربوه ۹/۱۲/۶۳ ایک حصہ الفضل ۲۴ د سمبر ۱۹۶۳ء صفحه ۸ پر شائع شدہ)