تاریخ احمدیت (جلد 3) — Page 632
تاریخ احمدیت۔جلد ۳ 620 " تاریخ احمدیت " پر تبصرے تبصرے تاریخ احمدیت سے متعلق حضرت مصلح موعود کا خصوصی پیغام بسم اللہ الرحمٰن الرحیم محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم وعلی عبدہ المسیح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر جیسا کہ احباب کو علم ہے مولوی دوست محمد صاحب شاہد میری ہدایت کے ماتحت تاریخ احمدیت لکھ رہے ہیں۔الحمد للہ کہ خدا کے فضل سے انہوں نے اس کا چوتھا حصہ بھی مکمل کر لیا ہے۔استازی المکرم حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفتہ المسیح اول ان کے بلند مقام اور آپ کے عظیم الشان احسانات کا کم از کم تقاضا یہ ہے کہ جماعت کا ہر فرد آپ کے زمانہ کی تاریخ کی اشاعت میں پورے جوش و خروش سے حصہ لے اسے خود بھی پڑھے اور دوسروں کو بھی پڑھائے بلکہ میں تو یہ بھی تحریک کروں گا کہ جماعت کے وہ مخیر اور مخلص دوست جو سلسلہ کے کاموں میں ہمیشہ ہی نمایاں حصہ لیتے ہیں تاریخ احمدیت کے مکمل سیٹ اپنی طرف سے پاکستان اور ہندوستان کی تمام مشہور لائبریروں میں رکھوا دیں تا اس صدقہ جاریہ کا ثواب انہیں قیامت تک ملتا رہے اور وہ اور ان کی نسلیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ہوتی رہیں۔آمین۔والسلام مرزا محمود احمد خلیفتہ المسیح الثانی ۴/۱۲/۶۳ ( مطبوعہ الفضل ۱۰دسمبر ۱۹۶۳ء صفحه ۱)